رنبیرکپور کے کزن ارمان جین 175 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب

0
35

بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کے کزن ارمان جین کو 1 ارب 75 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارمان جین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ٹاپس گروپ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

کیس کی تحقیقات ایجنسی کے ذریعے ممبئی میں ارمان جین کے گھر پر چھاپے کے بعد کی گئی ہے۔ اس گھر میں وہ اپنی والدہ ریما جین اور بیوی انیسہ ملہوترا کے ساتھ رہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ارمان جین کا نام شیو سینا کے ایم ایل اے پرتاب سرنائک کے بیٹے ویہانگ جو پہلے ہی اس کیس میں شامل تفتیش ہیں کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے آنجہانی اداکار راج کپور کے نواسے ارمان جین اور ویہانگ کے درمیان تفتیش کے دوران ہونے والی مشکوک بات چیت کے بعد اداکار کو طلب کیا ہے۔

جس وقت ارمان جین کے گھر چھاپہ مارا جارہا تھا اسی وقت ان کے انکل راجیو کپور کی موت کی خبر سامنے آئی جس کے بعد ایفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں نے ارمان جین کی والدہ ریما جین کو ان کے بھائی کے گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔

یاد رہے کہ ارمان جین 2014 میں فلم ’لے کر ہم دیوانہ دل‘ سے بالی وڈ ڈیبیو کیا تھا اور فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں جن میں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘، ’ایک میں اور ایک تو‘ اور ’مائی نیم از خان‘شامل ہیں۔

Leave a reply