اداکاررنبیر کپور جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سانوریا سے کیا تھا اس میں ان کے ساتھ انیل کپور کی بیٹی سونم کپور تھیں ، فلم تو باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی لیکن فلم کا میوزک خاصا پسند کیا گیا تھا.فلم میں رنیبر کپور کی اداکاری کو نوٹس کیا گیا بعد ازاں انہیں بڑے بینر کی فلمیں آفرز ہوئیں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. رنبیر کپور فلم بلیک میں سنجے لیلا بھنسالی کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں، انہوں نے ہدایتکار کے ساتھ کام کے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان
کے ساتھ کام کیا بہت کچھ سیکھا لیکن میں نے سیٹ پر بہت مار کھائی وہ مجھے بہت مارتے تھے، مجھے تو ایسا لگتا تھا کہ جیسے مجھ پر تشدد کیا جا رہا ہے.وہ مجھے کام کے دوران مارتے تھے. مارتے بھی یقینا تب تھے جب ان کی مرضی کے مطابق کام نہیںہو رہا ہوتا تھا. ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ میں نے ارادہ کر لیا کہ فلم ہی چھوڑ دوں کیونکہ میں اتنی سختی برداشت کر سکتا ہوں نہ ہی اتنی مار کھا سکتا ہوں. رنبیر کپور نے کہا کہ اب سمجھ آتی ہے کہ اس وقت کی مار نے کتنا کچھ سکھایا ہے اور وہ مار بعد میں میرے کتنی کام آئی ہے.یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم براہمسٹرا ریلیز ہونے جا رہی ہےاس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن بھی دکھائی دے رہے ہیں.