بالی وڈ اداکار رنبیر کپور جن کی گزشتہ برس عالیہ بھٹ کے ساتھ اپریل میں شادی ہوئی ، ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ہے راحا، راحا کے حوالے سے رنبیر کپور نے کر دیا ہے ایک خدشے کا اظہار. رنبیر کپور نے حال ہی میں کہا ہےکہ جب سے میری بیٹی پیدا ہوئی ہے مجھے ایک فلم کے لئے اپنی داڑھی بڑھانا پڑی، راحا مجھے اسی حلیے میں پہچانتی ہے ، میں یہ سوچ کر خوفزدہ ہو جاتا ہوں کہ اگر میں نے داڑھی اتار لی تو پتہ نہیں وہ مجھے پہچان پائے گی یا نہیں ، وہ جب سے پیدا ہوئی ہے مجھے داڑھی میں ہی دیکھ رہی ہے. رنبیر کپور سے سوال ہوا کہ آپ نے
اتنی زیادہ داڑھی بڑھائی ہوئی ہے جب اسکو اٹھا کر پیار کرتے ہیں تو اسے داڑھی نہیں چبھتی؟ اس پر رنبیر کپور نے کہا کہ یقینا ایسا ہوتا ہے لیکن کیا کروں فلم کے ایک کردار کے لئے ایسا کیا ہے لیکن بہت جلد میں داڑھی کاٹلوں گا. یاد رہے کہ رنبیر کپور اپنی بیٹی کی پیدائش اور اپنی شادی کو اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ کہتے ہیں وہ اپنی اہلیہ عالیہ اور بیٹی راحا سے ٹوٹکر محبت کرتے ہیں.