تحریک لبیک مرکزکےباہررینجرزآپریشن کےلیےتیار:قوم کوشدت پسندوں کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے:حکام

0
24

لاہور:تحریک لبیک کےمرکز کے باہر رینجرز پہنچ چکی:اب قوم کوشدت پسندوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے:حکام نے فیصلہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق یتیم خانہ چوک تحریک لبیک کے مرکز کے باہر رینجرز پہنچ چکی ہے ۔

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق حکام نے یہ فیصلہ کرلیا ہےکہ وہ اب ایسے شرپسندوں کوملک وقوم کا مزید نقصان کرنے کا موقع نہیں دے سکتے،سی سی پی او لاہور نے تو بڑی خوبصورت بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ قوم کوان شدت پسندوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑ سکتے

ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آج رات کو لاہور سمیت مختلف شہروں میں لبیک کے متحرک کارکنان کے خلاف اسی پالیسی کے تحت کریک ڈاون کیا جانے والا ہے

ذرائع کا کہنا ہےکہ آپریشن کرنے سے پہلے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے رنگ روڈ کرول گھاٹی کا دورہ کیا ہے اوراس موقع پرانہوں نے پولیس اور رینجرز کے جوانوں سے خطاب کیا

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی جگہ پر ہمارے ایک ساتھی کی شہادت ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کی جان و مال کے رکھوالے ہیں ، ہمارا ساتھی نے شہریوں کے تحفظ کےلئے قربانی دی،

سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر اپنے جوانوں کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ولیوں اور پیغمبروں والا ہے، ہمیں اللہ نے ایک پیٹ سے نہیں مگر ایک یونیفارم میں اتارا ہے ہم نے اپنی قوم کی حفاظت کے لیےتمام تروسائل بروئے کارلانے ہیں اورپھراللہ سے رحمت کی امید بھی رکھنی ہے

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اللہ تعالی ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے ، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بھی مخلوق خدا کی حفاظت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں جس کے لیے ہمارا انتخاب کیا گیا ہے

یاد رہےکہ آخری اطلاعات کے آنے تک تحریک لبیک کے مرکز یتیم خانہ چوک میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ کارکنان نے بھی متوقع آپریش کے حوالہ سے بھر پور تیاری کر رکھی ہے،اقبال ٹاون میں پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی ہے

دوسری طرف اسلام آباد میں لبیک کے کارکنان نے میڈیا پر حملے شروع کر دیئے ۔اورورکروں اورصحافیوں کومارنا پیٹنا شروع کردیا ہے

Leave a reply