رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی

0
43

کراچی: رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی۔

باغی ٹی وی : ترجمان رینجرز کے مطابق ارسلان خان کو تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کر کے رہا کردیا گیا محمد ارسلان کو ایک دہشت گرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مر جائیں گے ظالم کی حمایت نہیں کرینگے:سعد رضوی

ترجمان رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ملزم کے دہشت گرد گروپ سے مبینہ مالی معاونت لینے کا انکشاف ہوا کلفٹن میں کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کے لاپتہ ہونے سے متعلق ان کے خاندان نے دعویٰ کیا تھا کہ ارسلان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ارسلان خان کو سادہ لباس اہلکار صبح سویرے ان کے گھر سے لےگئے۔

چوہدری برادران میں بٹوارہ،وجاہت حسین نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

ارسلان خان کی اہلیہ نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ’ گھر میں داخل ہوتے ہی سرکاری اہل کاروں نے ہم پر اسلحہ تان لیا، ارسلان کو بغیرکسی جرم اور گناہ کے اپنے ساتھ لے گئے، میرے اور بچوں کی موجودگی میں ارسلان کو اہلکار اپنے ساتھ لے گئے، میں نے پوچھا کہ ان کا جرم کیا ہے تو مجھے بتایا کہ انہیں حراست میں لے رہے ہیں مجھے بتایا کہ ان کاجرم یہ ہےکہ یہ سوشل میڈیا پر بہت بولتے ہیں اور بہت لکھتے ہیں تمام متعلقہ اداروں سےدرخواست کرتی ہوں کہ اس مسئلے کو دیکھیں اور ہماری مدد کریں۔‘

ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

صحافی ارسلان خان کے گھر سے اغوا پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے تھا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ارسلان خان کو آج صبح 4 بجے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا، مخالف آوازوں کو سزا دینے کیلئے اپنے پیاروں سے جدا کیے جانےکا ناپسندیدہ عمل ختم کیا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی ارسلان خان کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ایچ ای سی سے غیر تسلیم شدہ جامعات کی ڈگریاں مستند نہیں:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ

Leave a reply