رینجرز اور پولیس نے میرے گھر کے دروازے ملازمین کے بازو توڑ دیئے،شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رات گئے رینجرز اور پولیس نے میرے گھر کے دروازے توڑے اور ملازمین کے بازو توڑ دیئے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ رات گئے تقریباً 3 بجے رینجرز، اسلام آباد پولیس اور بعض سول کپڑوں میں ملبوس اسی سے 90 لوگ میرے گھر ایف سیون فور اسلام آباد میں دروازے توڑ کر داخل ہوگئے۔
عدالت نے آڈیولیک تحقیقاتی کمیٹی کو ثاقب نثارکے بیٹےکیخلاف کارروائی سے روک دیا
آج صبح3بجےرینجرزاسلام آبادپولیس اوربعض سول کپڑوں میں ملبوس 80-90لوگ میرےگھرF-7-4اسلام آباد میں دروازےتوڑکرداخل ہوگئے میں گھرمیں موجودنہیں تھاملازمین کومارمارکرانکےبازوتوڑدیےحسب معمول میری دونوں گاڑیاں لائسنسی اسلحہ اورCCTV فوٹیج بھی ساتھ لےگئے11.30بجے ویڈیو پیغام میں بات کروں گا pic.twitter.com/srTzew2Hds
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 31, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ میں گھرمیں موجود نہیں تھا، رینجرز اور پولیس نے میرے ملازمین کو مار مار کر ان کے بازو توڑ دیے، اور حسب معمول میری دونوں گاڑیاں، لائسنسی اسلحہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے اس حوالے سے 11:30ویڈیو پیغام میں بات کروں گا۔
انہوں نے ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں سامان بکھرا ہوا ہے-