کراچی میں ڈبے سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش ، خطرناک حقائق نے ہلا کر رکھ دیا

کراچی:ڈبے میں لاش کے ٹکڑوں نے ہر کسی کو خوف زدہ کردیا ،ترجمان رینجرز کے مطابق علاقہ شرافی گوٹھ سے 24 اگست کو ڈبے سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کی گتھی سلجھ گئی۔

سندھ رینجرز کے مطابق مقتول کی شناخت کورنگی کے رہائشی 24 سالہ زعیم کے نام سے ہوئی۔ تفتیش کے دوران 2 بھائیوں شاہد اور زاہد کو حراست میں لیا جنہوں نے پوچھ گچھ کے دوران زعیم کے قتل کا اعتراف کیا۔

سندھ رینجرز ذرائع کے مطابق مقتول زعیم نے ملزمان کو کاروبار کیلئے 36 لاکھ روپے دیے تھے اور ملزمان مقتول کو معاہدے کے تحت منافع نہیں دے رہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے زعیم کو واقعہ کے روز گھر بلایا اور گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا۔

ترجمان سندھ رینجرز نے انکشاف کیا کہ ملزمان نے مقتول کی لاش کے 10 ٹکڑے کرنے کے بعد ڈبے میں ڈال کر کچرے میں پھینک دی تھی۔ ملزم شاہد اور زاہد کے قبضے سے ٹوکہ اور چھری برآمد کرلی گئی ہے۔

Comments are closed.