اہل پاکستان کےجان ومال اورعزتیں عزیز:عوام کوشر پسندوں کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے:شیخ رشید

0
23

اسلام آباد :اہل پاکستان کی جانیں،عزتیں اور مال واسباب عزیز:امن بحال برقرار رکھنے کیلئے دو ماہ کیلئے رینجرز طلب ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں دو ماہ کے لیے رینجز طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سندھ کی طرح رینجرز کو کہیں بھی تعینات کرسکتی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے کالعدم تنظیم نے ‏کلاشنکوف اور خودکار ہتھیاروں سے پولیس اہلکاروں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے ‏میں 3 اہلکار شہید اور 70 زخمی ہو گئے، فائرنگ سے زخمی 8 اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہل پاکستان کو مطئمن رہنے کا پیغام دیا اور کہا کہ ریاست کو اس وطن میں‌ رہنے والے ہرشہری کی جان ، عزت اور ان کے مال واسباب سب سے زیادہ عزیز ہیں ، ان سب چیزوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اب اس پرہرصورت عمل کرکے دکھائیں گے

وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم کی جانب سے لانگ مارچ کے بعد سیکورٹی صورتحال کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے 60 دن کے لیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر رکھا ہے احتجاج ‏کرنےوالوں سےابھی بھی کہتا ہوں ہوش کےناخن لیں فرانس کےسفارتخانےکو بند نہیں کر سکتے ذمہ ‏داری سے کہہ رہا ہوں فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کی ہمیشہ عزت کی اور کرتا رہوں گا عالمی صورتحال سامنے ‏ہے مولانافضل الرحمان سنگینی سمجھیں، کوشش ہے معاملات کےحل کیلئےدروازےبندنہ ہوں ٹی ‏ایل پی چھٹی مرتبہ آرہےہیں اورمذہب کانام استعمال کر رہے ہیں جذباتی نعروں سےگریز کریں ذمہ ‏داری کامظاہرہ کریں ملک پراہم وقت ہےجذباتی نعروں کانقصان ہوگا۔

Leave a reply