رانی مکھرجی مصنفہ بن گئیں

0
20

اداکارہ رانی مکھرجی دو دہائیوں سے بالی وڈ انڈسٹری پر راج کررہی ہیں.فلم ” راجہ کی آئے گی بارات” سے انہوں‌ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تاہم ان کی پہلی سپر ہٹ فلم غلام تھی جو کہ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد انہوں نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں بھی کام کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا. رانی مکھر جی کا شمار دیکھتے ہی دیکھتے صف اول کی اداکارائوں میں ہونے لگا. رانی مکھر جی اداکارہ کے ساتھ ساتھ اب مصنفہ بھی بن گئی ہیں اور وہ بہت جلد اپنی سوانح عمری ریلیز کریں گی.کہا جا رہا ہے کہ ان کی سوانح عمر ان کی سالگرہ 21 مارچ 2023

کے موقع پر جاری کی جائیگی. سوانح عمری کے بارے میں رانی مکھر جی کا کہنا ہے کہ میں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اتنے پیار سے گزارے 25 سالوں میں کبھی بھی اپنی زندگی اور سینما میں اپنے سفر کے بارے میں اپنے دل کی بات نہیں کی۔ سینما میں خواتین کے طور پر، ہم مسلسل پرکھے جاتے ہیں اور کتاب میری ذاتی آزمائشوں اور مصیبتوں اور اس کے مجھ پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں ہے جو کہ پڑھنے والوں کے لئے یقینا متاثر کن ہو گی . را نی مکھر جی مزید کہتی ہیں‌ کہ میری یہ کتاب میری سالگرہ پر ریلیز ہو گی جس طرح‌میری فلموں‌کو پسند کیا گیا یقینا اس کتاب کو بھی پڑھا جائیگا اور میری سالگرہ کے دن کو مزید خاص بنایا جائیگا. یاد رہے کہ رانی مکھر جی آخری بار فلم بنٹی اور ببلی میں نظر آئیں تھیں اب وہ فلم مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے میں نظر آئیں گی۔

Leave a reply