‏رنجیت سنگھ عیاش ڈاکو لٹیرا حکمران تھا عمرانی وزیرکو تاریخ مسخ کرنے اور مسلم دشمنوں کو سرتاج بنانےکی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ سعد رفیق

0
57

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ‏رنجیت سنگھ عیاش ڈاکو لٹیرا حکمران تھا عمرانی وزیرکو تاریخ مسخ کرنے اور مسلم دشمنوں کو سرتاج بنانےکی اجازت نہیں دینگے ،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ عیاش ڈاکو لٹیرا حکمران تھا جس نے مسلم عقائد مساجداور صوفیا کے مزارات کی کھلم کھلا بےحُرمتی کی، بے پناہ لوٹ مارکی، سکھ عقائد کو جبراً مسلط کروایا

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ نے کشمیر پر ظالمانہ ڈوگرہ راج قائم کروایا، عمرانی وزیرکو تاریخ مسخ کرنے اور مسلم دشمنوں کو سرتاج بنانےکی اجازت نہیں دینگے

ایک صارف نے خواجہ سعد رفیق کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام پر تنقید کرنے والا،رنجیت سنگھ کو ہی ہیرو بنائے گا
رنجیت سنگھ کی اولادیں اب اب فواد چوہدری کے دفاع میں آ جائیں گئیں

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ کے درباری کے طور پر گلاب سنگھ نے جموں کے مسلمانوں پر ظلم ڈھائے۔ اسے ہیرو کہنا ہم کشمیریوں کے جزبات کی نفی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رنجیت سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے دیا، حسب سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اپنے آپ کو قوم کے اجتماعی نظریے سے الگ ہی رکھا اورپنجاب کے سابق راجہ رنجیب سنگھ کو اپنا ہیروقرار دیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں فواد چوہدری کہتے ہیں کہ تاریخ تو اس کو ہیرو مانے گی جس کی اصلاحات نے عام آدمی کی زندگیوں کو بدلا ہو،

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رنجیت سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے دیا

Leave a reply