
اداکار محسن عباس حیدر جو دنیا ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور ڈی جے کام کرتے تھے ان کو اس شو سے اس وقت نکالا گیا جب ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے ان پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے۔ تب سے محسن عباس حیدر صر ف اداکاری کے پراجیکٹس میں ہی نظر آرہے ہیں ۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں محسن عباس حیدر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کھٹے میٹھے رنگ پہنے ہیں جب میزبان نے ان کے اس عمل کو رنویر سنگھ کے ساتھ ملایا تو محسن عباس حیدر بولے میں رنویر سنگھ کی بہت عزت کرتا ہوں اور وہ بہت اچھے اداکار ہیں۔ لیکن میرے کپڑے پہننے کا اپنا
ایک انداز ہے جو تب سےہے جب رنویر سنگھ نے ابھی اداکاری بھی شروع نہیں کی تھی۔ رنویر کو تو چند سال ہوئے ہیں انڈسٹری میں آئے جبکہ میں تو پچھلے اٹھاراں سال سے کام کررہا ہوں لہذا میرا کپڑوں میں کھٹے میٹھے رنگ پہننے کا کریڈٹ میرے پاس ہی رہنے دیں۔ یوں محسن عباس حیدر نے رنویر سنگھ کو خود سے جونئیر کہہ دیا ۔ محسن عباس حیدر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر دلچپسپ تبصرے ہوئے کسی نے کہا کہ محسن عباس ٹھیک کہہ رہے ہیں تو کسی نے کہا کہ محسن عباس حیدر کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے۔