بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ جو ہر وقت ہنستے مسکراتے ہی رہتے ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں فلم فئیر کی میزبانی کے فرائض انجام دئیے اس کے دوران انہوں ںے اپنی زندگی سے جڑے واقعات کا زکر کیا. انہوں نے کہا کہ جب میری دیپیکا اور وکی کوشل کی کترینہ کیف سے شادی نہیں ہوئی تھی اس وقت لوگ ہمیں طعنے دیتے تھے اپنی شکلیں تو دیکھو. لیکن ایک وقت ایسا ابھی آیا کہ ہم دونوں کی انہی سے شادی بھی ہوئی اور ہم دونوں بہت خوش قسمت ہیں کہ شہزادوں کی طرح زندگیان گزار رہے ہیں. فلم فئیر کی میزبانی کرنے والے رنویر سنگھ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا اور اسی تقریب میں ان کی بیگم دیپیکا پاڈوکون بھی موجود تھیں ان کو بھی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا. رنویر سنگھ
نے اپنی اور وکی کوشل کی دوستی پر تھوڑی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہم دونوں فلم تخت میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے. یاد رہے کہ رنویر سنگھ آج کل کافی ہیں مشکل میں کیونکہ پورے بھارت میں ان کے خلاف تب سے مظاہرے ہورہے ہیں جب سے انہوں نے ایک انٹرنیشنل میگزین کے لئے عریاں فوٹو شوٹ کروایا ، رنویر سنگھ پولیس کو اپنے بیان بھی ریکارڈ کروا آئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ شوٹ عوام کو اتنا پریشان کریگا. جبکہ دوسری دیپیکا اپنے شوہر کے عریاں فوٹو شوٹ کو بہت پسند کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں کہ تنقید کی جائے.