راؤ انوار پر کیا لگی پابندی

0
30

راؤ انوار پر کیا لگی امریکی پابندی

باغی ٹی و ی :انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امریکا نے سندھ پولیس کے سابق افسر راؤ انوار کے داخلے پر پابندی لگا دی۔
تفصیل کے مطابق امریکا نے کراچی کے علاقے ملیر کے سابق سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کے ریاست میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

راؤ انوار دنیا بھر کے ان 18 افراد میں شامل ہیں جن پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ امریکا نے مختلف ممالک کی شخصیات کے داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

ان میں برما، لیبیا، سلواکیا، ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو اور جنوبی سوڈان سمیت دیگر ممالک کی شخصیات شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق راؤ انوار نے جعلی پولیس مقابلے کیے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ راؤ انوار نے 400 افراد جعلی مقابلوں میں ہلاک کیے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نےراوَانوار کا نام ای سی ایل سے نکا لنے کی درخواست پر سماعت کی تھی ،دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے ماتحت عدالتوں سے کیوں نہیں رجوع کرتے ؟جس پر راؤ انوار کے وکیل نے کہا کہ کیس سپریم کورٹ سے چلا تھا توہم نے در رخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی .

Leave a reply