عصمت دری معاملہ، بی جے پی لیڈر نے تمام الزامات کو تسلیم کر لیا

0
23

شاہجہاں پورعصمت دری کے الزام میں گرفتار بھارت کے سابق وفاقی وزیر اور بی جے پی رہنما سوامی چنمیانند نے اپنے جرائم کا ایس آئی ٹی کے سامنے اعتراف کر لیا ہے۔

بی جے پی رہنما چنمیانند کا عصمت دری کیس میں جوڈیشل ریمانڈ

معاملے کی تفتیش کرنے والی ایس آئی ٹی کے مطابق سوامی نے اعتراف کیا کہ اس نے متاثرہ لڑکی کو مساج کے لیے بلایا۔ سوامی نے کہا کہ مجھے اپنے عمل پر شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔

دریں اثناء ایس آئی ٹی کے سربراہ نوین اروڑا نے بتایا کہ سوامی نے تقریباً سبھی الزامات کو درست تسلیم کر لیا ہے جس میں عصمت دری بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے آج صبح انہیں گرفتار کر کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔ جہاں سے چنمیانند کو 14 دن کے جوڈیشنل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ جیل جانے سے قبل چنمیانند کا میڈیکل بھی کرایا گیا۔

متاثرہ طالبہ نے چار روز پہلے مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلم بند کرایا تھا۔ طالبہ نے اپنے بیان میں چنمیانند پر کئی بار عزت لوٹنے اور نہاتے وقت ویڈیو بنانے کا الزام لگایا تھا۔

Leave a reply