متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان

0
47

کراچی : متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ،اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 5ہزار سے کم کرکے 3ہزار روپے کردی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے ریپڈ پی سی آر کی لازمی شرط کے معاملے پر ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس میں کمی کا اعلان کردیا ، ایئرپورٹ منیجر نے کہا ایئرپورٹ پر مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 3ہزار روپے وصول کئے جائیں گے۔

فیصل آباد ایئرپورٹ منیجر محمد انور ضیاء نے بتایا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے۔

اس سے قبل دبئی ، شارجہ اور ابوظہبی جانیوالے مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی مد میں 5ہزار روپے فیس وصول کی جاتی تھی۔

یاد رہے گذشتہ سال ستمبرمیں فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہی متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے چارجز ساڑھے 6ہزار سے کم کرکے 5ہزارکر دیے گئے تھے۔

خیال رہے متحدہ عرب امارات اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، نیا ہدایت نامہ پاکستان، بھارت، نیپال، نائیجیریا، سری لنکا کے شہریوں کے لیے جاری کیا گیا۔

ادھرسندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے کورونا ٹیسٹ کی قیمت 6500 روپے مقرر کی تھی جسے اب 4500 روپے کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ گھر سے سیمپل لے کر کورونا ٹیسٹ کرانے کی فیس 4800 روپے ہوگی جب کہ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ لیبارٹریوں سے کروانے کی قیمت 1200 روپے ہوگی۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہےکہ کراچی کی تمام لیبارٹریوں اور اسپتالوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ قیمتیں طے کی گئی ہیں، کورونا ٹیسٹ کی زیادہ قیمت لینے والوں کے خلاف عوام ہیلتھ کیئر کمیشن کو شکایت کریں

Leave a reply