پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: کئی اضلاع میں جامعات اور کالجز بند

0
29

پشاور:پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: کئی اضلاع میں جامعات اور کالجز بند ،اطلاعات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں جامعات اور کالجز بند ‏کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‏

تفصیلات کے مطابق کےپی کے 8 اضلاع میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے ۔پشاور، صوابی، ‏ملاکنڈ، سوات، ہری پور، ایبٹ آبادمیں جامعات بند ہوں گی۔ مانسہرہ اورڈی آئی خان میں بھی ‏جامعات بندرہیں گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جامعات بند کرنےکا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ‏ہے۔ مذکورہ اضلاع میں فزیکل کلاسز کا اہتمام نہیں کیا جائےگا۔

این سی او سی اجلاس میں فیصلے کے بعد یونیورسٹیز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ‏صوبے کے مختلف اضلاع میں اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے ‏‏6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a reply