رقم کی لین دین پر اغوا ہونے والا شخص بازیاب،ملزم گرفتار

0
38

رقم کی لین دین پر اغوا ہونے والا شخص بازیاب،ملزم گرفتار

مردان کے تھانہ لوند خوڑ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران رقم کی لین دین پر اغوا ہونے والے شخص کو بازیاب کروا لیا

علاقہ تھانہ لوندخوڑکی حدود میں حبیب رحمان کلے سے تعلق رکھنے والے مدعی مقدمہ اسماعیل ولد جان بخت نے تھانہ لوند خوڑ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مسمیان یاسر ولد سیدرحمان ،سیدرحمان ولد گل سید، سیداللہ اور ارشادپسران دوست محمد ساکنان صادق آباد نے میرے بھائی مسمی رومان کو رقم کی لین دین پر حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

مدعی کی رپورٹ پرڈی پی او ڈاکٹرزاہداللّٰہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی روخان زیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ولایت شاہ خان ہمراہ نفری پولیس کو فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر تھانہ لوندخوڑ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مغوی رومان کو بازیاب کراکے موقع پر موجود 04 ملزمان یاسر، سیدرحمان، سیداللہ اور ارشاد کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02 پستول مع کارتوس برآمد ہوکرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

اسی طرح تھانہ چورہ پولیس نے ایس ایچ او مدثرخان کی قیادت میں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہ فیصل ولد رسول سکنہ چورہ بانڈہ کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 940 گرام چرس اور 34 گرام آئس برآمد ہوکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

قبل ازیں ئی جی خیبرپختونخواپولیس معظم جاہ انصاری کے خصوصی احکامات اور ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کی ہدایات پر ضلعی پولیس کا عوام الناس کو درپیش مسائل اور انکے فوری حل کے لئے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی کاٹلنگ سرکل حیدرخان ہمراہ ایس ایچ او تھانہ بائزئی پرویزخان ودیگر پولیس افسران کا علاقہ بابوزئی کے مشران اور معززین کے ساتھ کھلی کچہری منعقدکی گئی جسمیں علاقہ مشران نے انکو درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے تجاویز پیش کی گئی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی حیدرخان نے کہا کہ عوامی تعاون کی بدولت ہی جرائم پر قابو پا سکتا ہے، علاقہ کے معززین جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی نشادہی کراکے معاشرے میں پائیدار امن وامان برقرار رکھنے میں اپنا کرادر ادا کرسکتے ہیں بالخصوص منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ اور دیگرسماجی ومعاشرتی جرائم کی روک تھام وقت حاضر کا اہم تقاضا ہے تاکہ نوجوان نسل کو نشہ ودیگر غیرقانونی سرگرمیوں سے بچایا جا سکے۔علاقہ مشران اور معززین نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply