رقص کی محفل پر پولیس کا چھاپہ،آٹھ خواتین سمیت 64 ملزمان گرفتار
تھانہ نوشہرہ کلاں کی بڑی کاروائی۔گزشتہ شب جاری رقص کے محفل پر چھاپہ ۔08 لیڈی ڈانسر سمیت 64 ملزمان گرفتارکر لئے
گزشتہ شب رات کے تیسرے پہر نوشہرہ کلاں پولیس کو اطلاع ملی کہ میاں جی ہوٹل اسماعیل خیل میں رقص و سرور کی محفل جاری ہے۔جس سے اردگرد آبادی کے آرام میں خلل پڑ رہا ہے۔ہارون خان ایس ایچ او نوشہرہ کلاں نے فوری طور پر نفری کو ہمراہ لیکر حکمت عملی سے کامیاب چھاپہ لگایا۔موقع پر موجود 08 لیڈی ڈانسر کے علاوہ 56 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 04 عدد پستول اور موقع سے بڑے لاوڈ اسپیکر اور آلات موسیقی برآمد کرکے بطور ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
قبل ازیں تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی ۔زبانی تکرار پر نوشہرہ کینٹ بازار میں چھریوں کے وار سے نوجوان کو قتل جبکہ اُسکے 02 ساتھیوں کو زخمی کرنے والے 02 مرکزی ملزمان گرفتار کر لئے، صدام ساکن پشاور نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے دو ساتھی سلیمان اور داود ہمارے دوکان کیساتھ کھڑے تھے۔کہ اس دوران جنید اور غفران بمعہ دیگر ساتھیوں آئے اور ہمارے ساتھ بحث و تکرار شروع کی اور ہم پر چھریوں سے گزارات کئے جن سے ہم زخمی ہوئے۔بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے داود ہسپتال میں جانبحق ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے بلال احمد ASP کینٹ کی سربراہی میں سرتاج خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔کئی مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔ملزمان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے انٹاروگیٹ کیا گیا۔دن رات کی انتھک محنت سے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان غفران ولد حضرت اللہ ساکن ڈھیری کٹی خیل اور جنید ولد لطیف اللہ ساکن امانگڑہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کو تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے جاری ہیں۔انجمن تاجران نوشہرہ نے ملزمان کی گرفتاری اور تعاون پر نوشہرہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا
نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے
بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی
بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟
پیشی کے لئے عدالت آنے والی خاتون کے ساتھ والد اور بھائی نے کیا گھناؤنا کام