راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

0
55

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی وجہ سے فضائی آپریشن بند ہونے سے پھنسے پاکستانیوں نے وطن واپس جانے کے لئے فضائی آپریشن شروع کرنے کی اپیل کی ہے

متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں نے احتجاج کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں راشن نہیں پاکستان واپس جانے کا انتظام کیا جائے، اس دوران پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ پاکستان ان کی مدد کر رہا ہے، راشن ان تک پہنچایا جا رہا ہے، جلد ان کے لئے فلائٹ کا بندو بست کر لیا جائے گا جس پر پاکستانیوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں راشن نہیں چاہئے بلکہ پاکستان واپس جانے کے لئے فلائٹ بحال کی جائے، کئی ممالک سے پاکستانی واپس پہنچ چکے ہیں لیکن ہمارے لئے کوئی کچھ نہیں کر رہا.

پاکستانی ایمبیسی نے یقین دہانی کروائی کہ جہاز کا بندوبست کر رہے ہیں لیکن تھوڑا ٹائم لگے گا جس پر احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ ایک مہینہ ہو گیا ہے ابھی تک جہاز نہیں آیا

واضح رہے یو اے ای میں پاکستانی ایمبیسی پاکستانیوں میں راشن تقسیم کر رہی ہے، ایک پاکستانی جو یو اے ای میں وزٹ ویزے پر گیا ہوا تھا وہ ایمبیسی میں گیا تو وہاں ایمبیسی نے اسے راشن کا پیکٹ دیا، راشن میں تمام اشیاء خورونوش شامل ہیں، جو راشن دیا جا رہا ہے وہ ایک ماہ کے لئے کافی ہے،

تاہم دوسری جانب یو اے ای حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک میں گزشتہ کئی روز سے لاک ڈائون کر رکھا ہے جس کے باعث روزگار کے سلسلے میں وہاں مقیم پاکستانی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ یو ای اے میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ دبئی میں حالات بہت خراب ہوگئے ہیں‘ کاروبار بند پڑے ہیں جبکہ ساری جمع پونجی ختم ہو رہی ہے۔ اگر مزید دبئی میں رکے تو ہم کورونا کے بجائے بھوک اور پیاس سے مر جائیں گے۔ اس لئے پاکستان واپس لے کر جایا جائے

Leave a reply