شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

0
31

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

معروف اداکار رشید ناز کو سپردِ خاک کردیا گیا

۔مایہ ناز اداکار کی نماز جنازہ عیدگاہ پشاور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، ساتھی اداکاروں اور فنکاروں سمیت متعدد افراد نے شرکت کی

قبل ازیں رشید نازکے انتقال کی اطلاع ان کی بہو اوراداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی انہوں نے بتایا کہ رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔ ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں۔

اہلخانہ کے مطابق رشید ناز علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، اہلخانہ کے مطابق رشید ناز کی نماز جنازہ آج چارسدہ روڈ عید گاہ میں 3 بجے ادا کی جائے گی

رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو پشاور میں پیدا ہوئے انہوں نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے رشید ناز نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز 1971 میں پشتو ڈرامے سے کیا۔ انہوں نے متعدد پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا ان کا پہلا اردو ڈرامہ ایک تھا گاؤں تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ناموس تھا انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا ۔ رشید ناز نے 1988 میں اپنی پہلی پشتو فلم ’زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے

وزیر اعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخو ا نے اداکار رشید ناز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اداکاری کے شعبے میں رشید ناز کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،

شفاعت علی نے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا رشید ناز صاحب کے انتقال کی خبر سن کے۔ روحانی طور پہ ایک بہت ہی روشن شخص، سادہ طبعیت، کردار میں ڈوب جانے والے مگر منکسرالمزاج۔ کاش کہ ان کے ساتھ کام کا مزید موقع مل پاتا

روئے گُل سیر نہ دیدم کہ بہار آخر شُد
حیف در چشم زدن صحبت یار آخر شد

Leave a reply