وکٹ کیپر ٹیم کا سب سے اہم رکن ہوتا ہے، سرفراز، رضوان اور روحیل اعصابی طور پر کیسے ہیں ، راشد لطیف نے انکشاف کردیا

0
19

کراچی :وکٹ کیپر ٹیم کا سب سے اہم رکن ہوتا ہے، سرفراز، رضوان اور روحیل اعصابی طور پر کیسے ہیں ، راشد لطیف نے انکشاف کردیا ،اطلاعات کے مطابق وکٹ کیپر ٹیم کا سب سے اہم رکن ہوتا ہے، سرفراز، رضوان اور روحیل اعصابی طور پر مضبوط ہیں،

سابق کرکٹرز کے موجودہ کرکٹرز کو آن لائن سیشنز کے ذریعے ٹپس دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ وکٹ کیپرز کے لیے منعقدہ سیشن میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر کسی بھی ٹیم کا سب سے اہم رکن ہوتا، انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر کا ایک اچھا کیچ اور رن آؤٹ ٹیم کو فتح دلاتا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ وکٹ کیپر کے لیے فٹنس اور اعصابی مضبوطی درکار ہوتی ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ سرفراز احمد، رضوان احمد اور روحیل نذیر اعصابی طور پر مضبوط ہیں، انہوں نے تینوں کھلاڑیوں کو سابق انگلش وکٹ کیپرز ایلن ناٹ اور جیک رسل کی ویڈیوز دیکھنے کی ہدایت کی۔

سابق کپتان نے کہا کہ وکٹ کیپر کے لیے بیلنس ضروری ہے، معین خان کے پاؤں کی مضبوطی نے ان کے کیرئیر کو طول دیا، راشد لطیف نے بتایا کہ وہ میدان میں اپنے آپ کو تازہ دم رکھنے کے لیے سلپ میں کھڑے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے رہتے تھے۔

راشد لطیف نے تینوں کھلاڑیوں کو بیٹنگ میں نکھار کے لیے ٹپس بھی دئیے۔ آن لائن سیشن میں سرفراز احمد، محمد رضوان اور روحیل نذیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، باؤلنگ کوچ وقار یونس اور ٹیم منیجمنٹ کے رکن شاہد اسلم بھی موجود تھے۔

Leave a reply