راستے بند ہونے سے آصف زرداری کو بھی ریلیف مل گیا

0
20

راستے بند ہونے سے آصف زرداری کو بھی ریلیف مل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے تین ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج نے استفسارکیا کہ کیا آج ملزموں کو پیش کیا جا رہا ہے ،راستے کھل گئے ہیں ؟ جس پر وکلا نے عدالت کو بتایا کہ جی راستے تو کھل گئے ہیں مگر ملزمان کو جیل سے نہیں لایا جا سکا۔ عدالت نے جیل حکام کی جانب سے آیا خط پڑھ کر بتایا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملزموں کو پیش نہیں کیا جا سکا ، عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور اور عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں ۔

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات، ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کمیٹی پر کیا اعتراض، کیا کہا؟

براڈ شیٹ سے متعلق اہم دستاویز پبلک کرنے کا حکم کس نے دیا؟ شہزاد اکبر نے بتا دیا

براڈ شیٹ کیس اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان کا بیرسٹر راشد اسلم کے ساتھ خصوصی انٹرویو

غیر ملکی اثاثوں کے خلاف تحقیقات ترک کرنے پرنواز شریف کی براڈ شیٹ کو رشوت کی پیشکش

براڈ شیٹ اثاثے ڈھونڈنے کی کمپنی،پاکستان کے ساتھ کیا معاہدہ؟ شہزاد اکبر نے تفصیلات بتا دیں

ایک اور کیس میں سابق صدر آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اورعبدالغنی مجید عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہائیکورٹ نے معمول کے کیسز کا التوا 16 مئی تک بڑھا دیا ہے، جج اصغر علی نے کہا کہ ہمیں حکم ہے کہ کام آدھا کردیں، اگر6 کیسز سنتے ہیں تو 3 کردیں،وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں تو قتل مقدمات کی سماعت بھی موخر کردی گئی ہے،عدالت نے کہا کہ اگلی تاریخ 22 اپریل رکھ لیتے ہیں،جو گواہ آئے ہیں ان کا بیان قلمبند کرلیتے ہیں،

واضح رہے کہ آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس،منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں 6 ماہ اور 2 دن زیرحراست رہے۔اور پمز میں زیر علاج رہے ،جیل حکام کی جانب سے پمز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا، آصف زرداری کی رہائی ہسپتال سے ہوئی،سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، آصف زرداری کی ہمشیرہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں ضمانت پر عدالت نے رہا کیا،نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپور پرسمٹ بینک میں خوردبرد کا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں

Leave a reply