رشی کپور کی شادی میں روینہ ٹنڈن پریشان کیوں رہی ؟ اداکارہ نے بتا دیا

ان کا انتقال بالی وڈ کا یقینا ایک بڑا نقصان تھا۔
0
8
raveen aand rishi kapoor

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں رشی کپور کو بہت پسند کرتی تھی ، جب ان کی شادی کی خبر مجھے پتہ چلی تو میں بہت پریشان ہوئی اور ان کی شادی میں بھی میں موجود تھی ۔ میں رشی کپور کی شادی میں سارا وقت غمگین ہی رہی لیکن اس شادی میں ایک اچھی چیز یہ تھی کہ رشی کپور کی شادی نیتو جی سے ہو رہی تھی ۔ رشی کپور جب بھی کہیں باہر کے ملک جاتے میرے لئے گڑیا یا اس جیسی چیزیں لاتے۔ میں بہت خوش ہوتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جب مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی۔ وہ بہت خوش مزاج اور عاجز انسان تھے۔ ان کا انتقال بالی وڈ کا یقینا ایک بڑا نقصان تھا۔

انہوں نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں نے نوے کی دہائی میں سپر ہٹ فلمیں دیں اور میرے پاس بہت شہرت بھی تھی اور لوگ مجھے دیکھنا بھی چاہتے تھے لیکن اس کے باوجود ”مجھے سیریس ایکٹریس نہیں سمجھا جاتا تھا”، مجھے جب رام گوپل ورما نے شول جیسی فلم دی تو وہ میرے لئے چیلنج تھی میں نے اس میں ایک بہاری ہاوس وائف کا کردار یا جسے بہت پسند کیا گیا اس کے باوجود مجھے سیریس اداکارہ نہیں مانا جاتا تھا جس کا مجھے آج بھی بہت افسوس ہے۔

سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

Leave a reply