راوی اربن سٹی منصوبہ کہاں تک پہنچا، وزیراعظم کو بریفنگ

راوی اربن سٹی منصوبہ کہاں تک پہنچا، وزیراعظم کو بریفنگ

باغی ٹی وی : وزیر اعظم کی زیر صدارت راوی اربن سٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں وزیراعظم کو دونوں کلیدی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی،اجلاس کو بریفنگ کو بریفنگ دی گئی ، ترقیاتی کام اگلے ہفتے کنٹریکٹ کے اجراءکے بعد جلد شروع کر دیا جائے گا،

بریفنگ میں کہا گیا کہ انڈسٹریل زون کے حوالے سے منظوری کا عمل رواں ماہ مکمل ہو جائے گا،رواں ماہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا،راوی سٹی میں اقرا یونیورسٹی، یو ایم ٹی اورآئی ایس سی اپنے کیمپسز قائم کریں گے،اقرا یونیورسٹی نے اپنے کیمپس کے ساتھ ساتھ ا سپتال کی تعمیر میں بھی دلچسپی ظاہر کی ،

واضح‌ رہے کہ اس پراجیکٹ کے تحت دریائےراوی کی تجدیدنو ہو گی,46 کلومیٹر پر محیط جھیل بنے گی,3بیراجز، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اربن فارسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا.اور خصوصی ایجوکیشن، ہیلتھ، کمرشل، انوویشن اور سپورٹس سٹیز بنیں گی,یہ دنیا کا سب سے بڑا رور فرنٹ منصوبہ ہے.

ایل ڈی اے کی درخواست پر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت سیکشن چار کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،لاہور کی تحصیل شالیمار میں سب سے زیادہ 91 ہزار 96 کنال اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ ہوا،موضع باغبانپورہ کی 920 کنال 9 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا، موضع کوٹ خواجہ سعید کی 3928 کنال 12 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ لاہور میں منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم دیا تھا ، ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی ہدایات پر ایل ڈی اے فوری سیکشن چار کا نفاذ کرایا گیا

Comments are closed.