راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرا ت سے متعلق کیس کی سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمارت سیل کرنے کے حکم میں توسیع کردی،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک راول ڈیم کے کنارے تعمیرات پر پابندی برقرار ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارک اور شہر کی انوائرمنٹ کو تباہ کردیا گیا، ماحولیات کو تباہ کر دیا اور اس کام کے لیےا سٹیٹ مشینری استعمال ہوتی ہے،ہماری آئندہ کی نسلیں اس کی قیمت چکائیں گی، جو بھی غیر قانونی کام کرے اس کی تعمیرات گرا دیں تو آئندہ کوئی کام نہیں کرے گا، قبل ازیں گزشتہ سماعت پر عدالت نے کلب کی ممبرشپ جاری کرنے سے بھی روک دیا۔ سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے وکالت نامہ جمع کراتے ہوئے جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق کلب سیل نہیں ہے اور ابھی بھی کلب کی ممبرشپ دی جارہی ہے۔ وکیل اشتر اوصاف نے کہا سیلنگ کلب عدالتی حکم کے مطابق سیل ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ … راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں