سی پی او راولپنڈی نے ڈویژن بھر سے کرائم کی رپورٹ طلب کر لی

0
32

راولپنڈی: سی پی او ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے تمام ڈویژن سے کرائم رپورٹ طلب کر لی،گزشتہ روز ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میری تعیناتی کے5ماہ کے دوران صدر ڈویژن میں رابری کے45مقدمات کے گرفتاراور چالان46ملزمان سے ایک کروڑ 43لاکھ80ہزار روپے مالیت کا چھینا جانے والا مال بر آمد کیا،جو ایک ریکارڈ ہے،ڈکیتی کے درج5مقدمات کے9گرفتار اور چالان ملزمان سے2لاکھ25ہزار روپے کی ریکوری ہوئی،انہوں نے بتایا کہ اس دورانیہ میں خواتین سے زیادتی کے12مقدمات کے23ملزمان گرفتار کر کے میرٹ پر تفتیش یکسو کی گئی اور ملزمان کو چالان کیا گیا،اغواء کے3مقدمات کے8ملزمان گرفتار کر کے چالان کیا گیا،ایس پی صدر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مدت میں خطرناک ڈاکوؤں کے13گینگ گرفتار ہوئے ان گینگوں کے54ملزمان گرفتار کر کے ان کی تفتیش کی گئی،ملزمان سے17لاکھ55ہزار نقدی 14موٹر سائیکل اور دیگر 3وہیکل کو بر آمد کیا گیا،صدر ڈویژن میں منشیات کے خلاف مہم قابل رشک حد تک کامیاب رہی،ڈویژن کے ان تمام مقامات پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جو اس حوالے سے بدنام تھیں،اس آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف درج مقدمات میں 432ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے 5کلو965گرام ہیروئن بر آمد کی گئی عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے،ملزمان سے5کلو24گرام افیون بر آمد کی گئی اس کی قیمت بھی لاکھوں میں بتائی جاتی ہے،منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی4من9سو گرام چرس بر آمد کی گئی،سی پی او نے ایس پی صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس کارکردگی کا تسلسل جاری رہنا چاہیے،پولیس پر عوام کی جو توقعات ہیں انہیں ہر صورت قانون کے دائرے میں پورا کرنا ہے،سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس ایک فیملی ہے میں عہدے کے لحاظ سے اسکا سربراہ ہوں،پولیس افسران اور ملازمین اپنے مسائل کے حوالے سے مجھ سے براہ راست خود رابطہ کریں میں خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے تمام مسائل قانونی انداز میں دیکھ کر اسے حل کروں گا تاہم اگر کوئی پولیس آفیسر یا ملازم کریمنلز کے ساتھ مکس اپ ہوا،جرائم پیشہ افراد کا سہولت کار بنا،یا پروفیشنل پولیسنگ میں غفلت یا کوتاہی کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف نہ صرف سخت محکمانہ احتساب ہو گا،اور قانون شکنی پر مقدمات بھی درج ہوں گے۔

Leave a reply