راولپنڈی کے مصریال روڈ پر واقع گاؤں چوہڑ ہرپال میں قائم اکبر سستا بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے-
باغی ٹی وی : خوفناک آگ نے پورے سستا بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،چوہڑ سستا بازار میں لنڈا اور کپڑے کی دوکانیں تھیں، آگ کے باعث تاجروں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا اندیشہ ہے،آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نا ہوسکا، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں-
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، 11 فائر ٹینڈرز اور 30 سے زیادہ فائر فائٹرز موقعہ پر مصروف عمل ہیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔