راولپنڈی میں لاپتہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان کے پانی کے ٹینک سے برآمد

0
40
ایک ماہ میں 2427 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار

تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ سے لاپتہ بچی کی نعش پراسرار حالات میں محلے کے زیر تعمیر مکان کے زیر زمین واٹر ٹینک سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری رات گئے لاش ملنے پر خود بھی موقع پر پہنچ گئے تحقیقات کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

پولیس کے مطابق گرجا روڈ کی آبادی میں رہائش پذیر 7 سالہ بچی گھر سے کھیلتے ہوئے باہر نکلی اور لاپتہ ہوگئی جس کی تلاش کی گئی تو بچی کا کچھ پتہ نہ چل سکاجس پر لواحقین نے پیر کی شب پولیس سے رجوع کیا تو علاقے میں بڑے پیمانے پر بچی کی تلاش شروع کردی گئی ۔
پیر اور منگل کی درمیانی شب بچی کی نعش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان کے زیر زمین واٹر ٹینک سے ملی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ۔

بچی کے حوالے سے اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ اور ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور وقوعہ کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں فرانزک ماہرین کے ذریعے جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹےکرواتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کے لیے اسپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔

Leave a reply