fbpx

راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

راولپنڈی : سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی :راولپنڈی پولیس کے مطابق کال موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سےشیخ رشید کوآگاہ کردیاگیا اور انہیں ملاقاتیں، سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شیخ رشید کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے دھمکی آمیزکال کی تصدیق کردی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید اور لال حویلی کی سکیورٹی بڑھادی ہے، دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص نے اپنا نام ارشاد انصاری بتایا ہے، پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے دھمکی آمیز کال کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سردیوں کی آمد سے قبل ہی کراچی میں سوئی گیس کا شدید بحران،شہری مشکلات کا شکار