راولپنڈی:عوامی احتجاج پرپی ٹی آئی کا ایئرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا ختم

0
30

راولپنڈی:عوامی احتجاج پرپی ٹی آئی کا ایئرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا ختم،اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں گلزارقائد کے قریب پرانا ایئر پورٹ روڈ پر 3 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا تاہم مری روڈ پر احتجاج ابھی جاری ہے۔

پرانا ایئر پورٹ روڈ پر جاری دھرنا ختم ہونے کے بعد سڑک دونوں طرف سے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ مظاہرین کی قیادت صوبائی وزیر راجہ بشارت کر رہے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 72 گھنٹوں کی جو کال دی گئی تھی وہ پوری ہوگئی ہے۔آئندہ کے لائحہ عمل کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں احتجاج کے تیسرے روز پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے لیے سڑکوں پر ہی بڑی اسکرینیں نصب کی تھی تاہم شام کے بعد پرانا ایئرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے لانگ مارچ کے خلاف اپنی درخواست میں وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا ہے۔

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی ، 2014 کےدھرنے میں پی ٹی وی ، پارلیمنٹ اور سیکرٹریٹ پر حملہ کیا، تحریک انصاف ایک بار پھر مارچ اسلام آباد لا رہی ہے، عدالت اسے ماضی کا طرزعمل نہ دہرانے کا پابند بنائے۔

امریکی وسط مدتی انتخابات؛ پاکستانی امیدوار بھی کامیاب

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے استدعا کی ہے کہ وفاق اور صوبوں کو حکم دیا جائے کہ مارچ کے دوران عوام کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں ، مارچ کرنے والوں کا جلسہ اسلام آباد سےباہر ہو، دھرنا یا ریلی غیرمعینہ مدت تک نہ ہو ، تحریک انصاف کو احتجاج سے متعلق قوانین اور ضابطوں پر عمل کا حکم دیا جائے ۔

Leave a reply