رواں برس مودی کی پاکستان آمد کا امکان

0
86

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے رواں برس اکتوبر کے مہینے میں دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے’

پاک بھارت تجارت کی بحالی تو نہ ہو سکی البتہ پاک بھارت تعلقات میں پیش رفت دیکھی جارہی ہے اسی تناظر میں ممکنہ طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی رواں برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے مودی رواں برس اکتوبر میں سارک سمٹ میں شرکت کے موقع پر پاکستان آئیں گے۔

خبر رساں ادارے گلوبل ولیج سپیس کے مطابق بھارت اور پاکستان ایک سال سے زیادہ عرصے سے بیک چینل کے ذریعے مصروف تھے۔ دو جنوبی ایشین ممالک کے مابین کامیاب عمل کے نتیجے میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اکتوبر 2021 میں سارک سربراہی اجلاس کے لئے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ گلوبل ولیج سپیس کا مطابق اسلام آباد میں ایک بڑے ذرائع نے انہیں یہ خبر دی ہے ،اخبار کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کشمیر پر بات چیت کا آغاز کرنا چاہتا تھا ، اس بات کا اعتراف پاکستان کے ڈاکٹر معید یوسف نے ، تقریبا پانچ ماہ قبل بھارتی اینکر کرن تھاپر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔ پچھلے چند ہفتوں میں ، تیزی سے یکے بعد دیگرے متعدد چیزیں رونما ہوئی ہیں

سیز فائر ہوئی ، پھر آرمی چیف کا بیان آیا، وزیراعظم عمران‌خان کو کرونا ہوا تو مودی کا خط آیا ، جوابی خط وزیراعظم عمران خان نے لکھا،یہاں تک تو سب ٹھیک تھا پھر بھارت سے تجارت کی بجالی کی بات ہوئی، وزیر خزانہ نے منظوری دی لیکن وفاقی کابینہ میں فیصلہ نہ ہو سکا، وزیراعظم عمران خان نے بعد ازاں ایک خصوصی اجلاس بلایا جس میں کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہو سکتی

تا ہم اخبار کے مطابق بیک ڈور ڈپلومیسی اب بھی جاری ہے اور مزید کچھ اقدامات ہو سکتے ہیں، گیند اب بھارت کی کورٹ میں ے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی ریاست کی بحالی کے اقدام کرنا ہوں گے تبھی ماحول بہتر ہو گا

یہ پہلا موقع ہے جب پاکستانی حکومت کے ذرائع نے ، اسلام آباد میں ، دہلی میں مودی حکومت کے ساتھ بیک چینل کے ساتھ موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی، خصوصی اجلاس میں وزیراعظم کا بڑا اعلان

Leave a reply