رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارے کی رپورٹ جاری

0
25

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارے کی رپورٹ جاری

باغی ٹی وی :مالی اور اقتصادی صورت حال پر جہاں ایک طرف جمود ہے وہاں عوام میں بھی شدید احساس ہے کہ مہنگائی بڑھ چکی ہے.لوگوں کی قوت خرید بہت کم ہو چکی ہے. .رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے ایک اعشاریہ ایک فیصد کے برابر رہا، قرض و سود کی ادائیگی پر 742 ارب روپے جبکہ دفاع پر 224 ارب روپے خرچ ہوئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 484 ارب روپے کا مالیاتی خسارہ رہا جس کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے 322 ارب روپے کا مقامی جبکہ 161 ارب روپے کا بیرونی قرض لیا۔

مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں قرض و سود کی ادائیگی پر 742 ارب روپے جبکہ دفاع پر 224 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ گذشتہ مالی سال انہی تین ماہ کے دوران قرض سود کی ادائیگی پر 571 ارب روپے اور دفاع پر 242 ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔

Leave a reply