جنرل ہسپتال: رواں سال ڈینگی کے 3137 مریض صحت یاب، 3تا حال زیر علاج

0
53
جنرل ہسپتال: رواں سال ڈینگی کے 3137 مریض صحت یاب، 3تا حال زیر علاج

جنرل ہسپتال: رواں سال ڈینگی کے 3137 مریض صحت یاب، 3تا حال زیر علاج

لاہورجنرل ہسپتال میں رواں سال ڈاکٹرز،نرسز و دیگر سٹاف کی کاوشوں سے ڈینگی بخار کے مشتبہ اور مصدقہ مجموعی طور پر3140مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر کے اُن کی جانیں بچائی گئیں ہیں جومیڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ وارانہ مہارت اور ان تھک محنت کا منہ بولتا ثبوت اور اُن کی فرض شناسی کی قابل ستائش مثال ہے جس کی تمام دیگر ہسپتالوں میں بھی تقلید کی جانی چاہیے۔

اس امر کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں ڈینگی بخار میں زیر علاج 3مریضوں کی عیادت کے موقع پر میڈیکل سٹاف اور مریضوں کے عزیز و اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر محمد مقصود، ڈاکٹر جعفر حسین، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈاکٹر عبدالعزیز و دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے پرنسپل پی جی ایم آئی کو اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ 2022 میں اب تک کل 3140 افراد ڈینگی کی علامات کے ساتھ ہسپتال لائے گئے جن میں سے 795 میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں محکمہ صحت اور حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹوں، ادویات اور دیگر میڈیکل سہولتیں مفت فراہم کی گئیں جبکہ 3137مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس لو ٹ گئے ہیں اور تاحال ڈینگی کے صرف 3مریض جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی مناسب دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی

ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ہسپتال انتظامیہ،ڈاکٹرز و نرسز سے کہا کہ ہسپتال آنے والا ہر مریض ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے جس کا اجر نہ صر ف اس دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی ملے گا۔انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں میں آنے والے مریضوں کی موثر دیکھ بھال اور علاج معالجے کی معیار ی سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایل جی ایچ کی مریض دوست پالیسی جاری رہے گی اور تمام منصوبہ بندی کرتے وقت مریضوں کو اولین ترجیح کے طور پر رکھا جائے گا۔پروفیسر الفرید ظفر نے واضح کیا کہ جدیدمیڈیکل رحجانات اور عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے ڈاکٹر،نرسز اور پیرا میڈیکس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے تربیتی کورسز یا ریفرشر کورسز کروائے جائیں گے جس کے لئے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پہلے ہی مختلف شعبہ جات میں سرگرم عمل ہے۔

Leave a reply