رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

0
44

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا –

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 25اکتوبر کو سورج کو گرہن لگے گا،جس کا مشاہدہ جذوی طورپرپاکستان میں بھی کیا جاسکے گا،جزوی سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر58 منٹ پرہوگا،4 بجے سورج گرہن عروج پرہوگا،جس کا اختتام 6 بج کر2 منٹ پرہوگا۔

100 نوری سال کے فاصلے پر دو نئے "سپر ارتھ” سیارے دریافت

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے علاوہ سال کا آخری سورج گرہن یورپ کے بیشترحصوں،ایشیاء کے مغربی حصوں،شمالی افریقہ سمیت مشرق وسطیٰ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400 گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے۔

2 بہت بڑے بلیک ہولز کے درمیان آئندہ 3 سال کے اندر تصادم متوقع

سورج گرہن ہر وقت ہر علاقے میں نہیں دیکھا جا سکتا، اس لیےسائنسدانوں سمیت بعض لوگ سورج گرہن کامشاہدہ کرنے کے لیے دور دراز سے سفر طے کرکے گرہن زدہ خطے میں جاتے ہیں۔ مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آ سکتا ہےاور زیادہ سے زیادہ سات منٹ چالیس سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے۔ البتہ جزوی سورج گرہن کو سال میں کئی دفعہ دیکھا جا سکتا ہے۔

سورج گرہن کئی قسم کا ہو سکتا ہے: مکمل سورج گرہن، حلقی سورج گرہن، مخلوط سورج گرہن، جزوی سورج گرہن

جب بھی زمین کے کسی خطے میں مکمل سورج گرہن لگتا ہے تو اس کے گردونواح میں چاروں طرف جزوی گرہن ہوتا ہے،یورپ میں دیکھا گیا 1999ء کا مکمل سورج گرہن تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سورج گرہن تھا۔

زمین سے 100 سال کے نوری فاصلے پرسمندر سے ڈھکا سیارہ دریافت

Leave a reply