"را” کا سی پیک کیخلاف منصوبہ بے نقاب، چین نے بھارت کو گھیر لیا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ دنیا اب پاکستان کی یہ بات تسلیم کر رہی ہے کہ بھارت دہشت گردی کی ایک نرسری ہے اور پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی ہوتی ہے، اقوام متحدہ نے اس کا برملا اظہار بھی کر لیا ہے کہ افغانستان میں پاکستان سے دہشت گردی ہوتی ہے جس کا مرکز بھارت ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت پر دہشت گرد عناصر کے خلاف ایکشن لینے کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے ،دوسری جانب پاکستان کی خفیہ ایجنسیز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے سی پیک کو ہدف بنانے کے لئے اپنی خفیہ ایجنسیز کو بلوچستان میں جارحیت اور شرانگیزی کا ٹاسک دے دیا ہے،بھارت نے سی پیک کو ٹارگٹ کرنے کے لئے نئی پلاننگ کے تحت دو کروڑ کے فنڈ کو مختص کیا ہے،اور جس میں سوشل میڈیا فنڈنگ بھی شامل ہے، جس کے تحت افواج پاکستان اور سی پیک کے تحت کام کرنے والی خاص کر پاکستان کی فوجی شخصیات کو متنازعہ بنانا ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی افواج اور دفاعی اداروں پر کرپشن اور خفیہ کاروبار کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا،دفاعی اداروں کا بجٹ عوام کے سامنے بڑھا چڑھا کر پیش کرنا، میجر گورف یار ہیں اس کو انچارج بنایا گیا ہے، انکے یوٹیوب چینل پر بک بک ہوتی رہی اسکے بعد انکو نوکری مل گئی،اب بھارتی ایجنسی را اور انکی ملٹری ایجنس ٹیکنیکل سپورٹ ڈویژن نے قندھار سے آپریٹ کرتے ہوئے بلوچستان کو جو سی پیک کا اہم روٹ ہے اس کو ٹارگٹ کرنے کے لئے بی ایل اے اور بی ایل ایف و دیگر دہشت گردوں سے حملے بھی کرائے ،پاکستانی ایجنسیز نے اس پر ایکشن لے کر فوری قابو پایا، بی ایل اے اور بی ایل ایف کی نقل و حرکت بڑھی ہے،انکے گروپ کوسٹل ایریا میں شفٹ ہوئے ہین

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارتی ایجنسیز کو قندھار اور مزار شریف ،سیف ہاؤسز میں ٹریننگ کے بعد پاکستان لانچ کیا جاتا ہے، سی پیک کو ٹارگٹ کرنے کے لئے قندھار اور مزار میں قائم بھارتی قونصل خانوں میں غیر معمولی نقل و حرکت جاری ہے،بھارتی ملٹری اینٹیل جینس کے ٹیکنیکل سپورٹ ڈویژن کے آپریٹر وہاں لگائے گئے ہیں، مشکوک سامان کی آمد کی اطلاع بھی ملی ہے، بھارت سے جڑے دہشت گرد کمانڈر بھی قندھار میں موومنٹ کر رہے ہیں اسکی اطلاع ملی ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی ان سرگرمیوں پر اب اقوام متحدہ بھی چیخ پڑا ہے،لیکن اقوام متحدہ کی حیثیت تو دھوبی کے کتے جیسی ہے وہ امریکہ کے سامنے بے بس ہے،بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کو دیکھ سکتے ہیں اس پر بھی امریکہ چپ ہے ،ماضی کے محاصروں کو کشمیر میں بھارتی فوج نے مات دے دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی معاشی دہشت گردی سے ایک سال میں ہونے والے نقصان کی مالیت 9 سو ارب 18 کروڑ، بے روزگاروں کی تعداد 50 لاکھ ہے، بچوں پر پیلٹ کا استعمال بھی بھارت کے حصے میں آتا ہے، مودی اور ہٹلر کا کوئی فرق نہیں ایک ہی طریقہ رہا ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف مودی چائنہ کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے پی ایل اے کو پیچھےہٹانا چاہتا ہے لیکن چائنہ کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے پیچھے جانے کا سوال ہی پیدا نہین ہوتا، وہ اس کا علاقہ ہے، انڈیا کو پورا سال سیا چین میں صف بندی کے لئے اپنے ٹروپس کو سپورٹ کرنا پڑے گا اس پر ضیاع آپ کی سوچ سے باہر ہے،پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ اس تناظر اس عمل کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اگر پاکستان سیاچین گلیشیر پر قبضہ کرنا چاہتا تو گلگت کے زمین راستے سے مشرقی لداخ میں چینی ٹروپس سے ملاپ کر سکتا ہے،جو اس علاقے میں صف آرا ہیں

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انڈین میڈیا تو اس بات سے خوفزدہ ہے کہ چین کا اس علاقے میں آنا اسکی سٹریٹجک چال ہے،اور اگر مستقبل میں بھی جنگ ہوئی اور انڈیا کو چین اور پاکستان کا مشترکہ مقابلہ کرنا پڑے گا ،یہ پریشانی بلاو جہ نہیں، انڈیا کو دونوں کا مقابلہ کرنا ہو گا اور دو محاذوں پر،بعض مبصرین تو کہہ رہے ہیں کہ جب چین اور پاکستان کی فوج کا ملاپ ہونا ہے تو لداخ کے روٹ کی ضرورت نہین ، تبت سے سیانکانگ تک سڑک موجود ہے اور چائنہ اسے استعمال کر سکتا ہے،بہت سے لوگوں نے اس ملاپ کا نوٹس نہیں لیا،چائنہ پاکستان، افغانستان اور نیپال کے وزرائے خارجہ ملاقات میں طے ہوا کہ ضرورت پڑی تو نیپال کی زمینی بندش کو ختم کرنے کے لئے نیپال کو پہلے سنکیانگ اور پھر سی پیک کے ذریعے بحیرہ عرب تک رسائی دی جا سکتی ہے،اب یہ گویا اقتصادی کوریڈور ہو اس میں نیپال کو پاکستان سے ملانے کا پلان ہے، چین کے وزیر خارجہ نے یہ بھی نیپال کو خوشخبری دی ہے کہ وہ گوادر سے استفادہ کر سکتا ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان نے گوادر کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، اب پاکستان کے سیاسی نقشے چائنہ کے بیلٹ اینڈ روڈ کو اضافی سپورٹ فراہم کر رہا ہے یہ سپورٹ گلگت میں بھی میسر ہو گی، طے امر ہے کہ جنگ کا آغاز بھارت کی جانب سے ہو گا، بھارتی فوج کے مورال ڈاؤن ہے، 20 فوجی ہلاک ہوئے اس زخمی مورال کو ٹھیک کرنا چاہ رہا ہے انکی عسکری قیادت میں دوراندیشی کا فقدان ہے،عسکری قیادت 26 فروری کو اور آج بھی وہی قیادت ہے، بالا کوٹ پر فضائی حملہ عسکری قیادت کا بلنڈر ہے جو دنیا کو تیسری جنگ کی طرف لے جا سکتا تھا وہ تو پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی بصیرت تھی جس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا،اور جہنم واصل کیا کئی لوگوں کو، اب یہ بدلتی ہوئی صورتحال ہے.

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply