رضا سمو کا کھجلی فیملی یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا ، بحالی کیلئے ٹوئٹر ٹرینڈ ٹاپ پر

معروف یو ٹیوبر رضا سمو کا یو ٹیوب چینل کھجلی فیملی ہیک کر لیا گیا-

باغی ٹی وی : یو ٹیوبر رضا سمو نے یو ٹیوب کری ایٹرزسے مدد کی اپیل کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ یوٹیوب پر ان کا چینل کھجلی فیملی ہیک کر لیا گیا برائے مہربانی میری مدد کریں-

رضا سمو ٹویٹر اسکرین شاٹ
رضا سمو کے اس ٹویٹ کے بعد سے رضا سمو کا نام پاکستان ٹویٹر پینل پر ٹرینڈ کررہا ہے اور صارفین رضا سمو کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں اور یو ٹیوب کری ایٹرز سے یو ٹیوبر کی مدد کا مطالبہ کر ہے ہیں-


عدنان خان نامی صارف نے رجا سمو کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ytcreators @ برائے مہربانی اس کی مدد کریں یہ آدمی میرے مشکل وقت میں مجھے ہنساتا ہے صارف نے رضا سمو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں انشاءاللہ اللہ سب بہتر کرے گا-


فیصل حیات نامی صارف نے لکھا کہ وہ شخص جو یوٹیوب پر 5 سال سے انٹرٹینمنٹ کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔ اس کی مدد کرنے کا وقت آگیا ہے صارف نے ytcreators @ اور یو ٹیب سے مطالبہ کیا کہ رضا سمو کی مدد کریں-


ایک صارف نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو افسردہ دیکھ کر دل بہت اداس ہو گیا ہے جو سب کو ہنساتا ہے صارف نے ytcreators @ سے مطالبہ کیا کہ یو ٹیوبر کا چینل کُھجلی فیملی بازیافت کروانے میں مدد کریں جو کہ کچھ دن پہلے ہیک کر لیا گیا ہے-


ایک صارف نے لکھا کہ یہ شخص بہت ڈپریشن میں ہے ہمیں اس کی مدد کرنی چاہیئے-
https://twitter.com/Abbasraz4/status/1289914252845674496?s=20


https://twitter.com/Umar89412987/status/1289912761753849857?s=20

واضح رہے کہ رضا سمو کھجلی فیملی پر پانچ سال سے لوگوں کو انٹرٹینمنٹ کر رہے ہیں لوگ ان کی ویڈیوز کو بہت پسند کرتے ہیں ان کے یو ٹیوب چینل پر ایک لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر ہیں –

یو ٹیب سکرین شاٹ
ان کی ویڈیوز اور چینل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یو ٹیوبر نے اپنے چینل پر چھ دن پہلے عشق بُرا کے نام سے ویڈیو شئیر کی تھی جسے اب تک ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چُکے ہیں-

صبا قمر یو ٹیوب پر بھی چھا گئیں

Comments are closed.