رضاکارانہ علیحدگی سکیم ، پی آئی اے ملازمین شدید پریشانی کا شکار، وجہ سامنے آگئی

0
36

پاکستان انٹرنینشل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی جانب سے ادارے میں اصلاحات لانے اور ملازمین کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے شروع کی گئی رضاکارانہ طور پر علیحدگی سکیم (وی ایس ایس) سے فائدہ اٹھانے کے لیے 14 سو درخواستیں موصول ہو ئی تھیں جن کو 31 جنوری تک تمام ادائیگیاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ، اور ان ملازمین کو فروری 2021 کی تنخواہ اور کوئی میڈیکل الاؤنس نہیں دیا گیا ، اسکے ساتھ ساتھ بوڑھے والدین کا میڈیکل الاؤنس بھی ختم کر دیا گیا ،

اس سلسلے میں ملازمین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کو علیحدگی اسکیم قبول کرنے پر ہر جائز نا جائز حربہ استعمال کیا ، مگر اب ادائیگیاں نہ ہونے کی صورت میں ملازمین شدید مشکلات اور اذیت کا شکار ہیں ، بوڑھے والدین بروقت دوائیاں نہ ملنے کی وجہ سے شدید تکلیف کا شکار ہیں ، حکومت نے پیسے پی آئی اے کو دینے کی بجائے ایوی ایشن ڈویژن کو دئے ہیں جو آڈٹ کے بعد ملازمین کو ملیں گے ، اور اس میں کافی وقت لگ جائے گا

جبکہ دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ ’رضاکارانہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے کی سکیم پر ملازمین کی جانب سے توقعات سے بڑھ کر ردعمل سامنے آیا ہے، پی آئی اے کا ہدف ہے کہ 25 سو سے تین ہزار تک ملازمین اس سکیم سے فائدہ حاصل کریں۔‘پی آئی اے کی جانب سے اصلاحات کے ضمن میں متعارف کروائی گئی اس سکیم سے 58 سال سے کم عمر کے ملازمین استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ 18 سال سے کم اور زائد عرصے کی ملازمت کرنے والے افراد کی دو کیٹگریز ہے۔
سکیم کے تحت جمع شدہ چھٹیاں، گریجویٹی، پروویڈنٹ فنڈ، میڈیکل اور 65 سال تک کی پینشن کی یک مشت ادائیگیاں کر دی جائے گی۔

Leave a reply