مولانا فضل الرحمان اسلام کانام لےکراسمبلی پہنچے:مال بنایا:سازشی بھی ہیں‌:مولاناعبدالقادرلونی

0
36

لاہور :مولانا فضل الرحمان اسلام کا نام لے کراسمبلی پہنچے:مال بنانے کے سوا کچھ نہ کیا:سازشی بھی ہیں‌:مولانا عبدالقادرلونی ،اطلاعات کے مطابق جے یو آئی نظریاتی کے رہنما مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان وفاق المدارس کو متنازع بنا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کے اثاثے سامنے چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اسلام کا نام لے کراسمبلی پہنچے پھرآہستہ آہستہ سارے خاندان کواسمبلی میں لے گئے ، وہاں مال بنایا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سازشی کردار ادا کرتے رہے اورآج بھی کررہے ہیں‌

نیب ان کیخلاف تحقیقات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان وفاق المدارس کو متنازع بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام کے تمام سابق وزراء کیخلاف نیب تحقیقات کرے ۔ پی ڈی ایم ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ۔ بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے ۔

Leave a reply