عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے، مولانا فضل الرحمن

0
34

اسلام آباد:عمران خان کی حکومت کے خلاف جہاد ہی اصل جہاد ہے،ہم نے پہہلے اسلام آباد فتح کرنا ہے ، اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کاغرورخاک میں ملادیاہے، حکمرانوں کی اس حاکمیت کو تسلیم نہیں کرتے اور حکمرانوں کوقوم کے مطالبے کوتسلیم کرنا ہوگا۔

پاکستانیو!تمہارا وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتا ہے : صدر مملکت

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ دھرنے کوایک عشرہ مکمل ہوگیاہے جس پر کارکنان کےجذبےاوراستقامت کوسلام پیش کرتاہوں، ہم نے باطل کےخلاف جہاد بلند کیا ہوا ہے،یہی اصل جہاد ہے، اسلام آباد سے حکمرانوں کوبھگانے آئے ہیں، جابراورمسلط حکومت کےخلاف علم بغاوت بلند کر رکھا ہے۔

نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی راہ پرچلنے والا ہر قسم کی غلامی سےآزاد ہوجاتا ہے، عمران خان

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام میں جبرکی کوئی گنجائش نہیں، برصغیرکی پوری تاریخ ہمارےاکابرین سےبھری ہوئی ہے جبری تسلط کسی کابھی ہو آواز بلند ہونی چاہئے، حکمرانوں کی اس حاکمیت کوتسلیم نہیں کرتے اور حکمرانوں کوقوم کے مطالبے کوتسلیم کرنا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نےحکومت کاغرورخاک میں ملادیاہے، ان کی حکمرانی کاپہاڑریت بن چکاہے تم اب کرسی پربیٹھے رہولیکن قوم تمہیں اب حکمران نہیں مانتی۔

اسے کہتے ہیں تبدیلی کے پی میں‌سکول بیگ کا وزن طالبعلم کے وزن سے15 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا’

جے یو آئی (ف) کے امیر کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ 9 نومبرکویوم اقبال کےطورپرمناتےہیں لیکن پہلی بار اقبال کا دن گرونانک کےنام ہوگیا،بھارت نےاس کےبدلےآپ کوکیاتحفہ دیا؟ یہی کہ بابری مسجد ہندوؤں کے حوالے کردی ایسےملک نہیں چلاکرتا،پاکستان کی شناخت اس کانظریہ اورآئین ہے کسی کوپاکستان کےنظریے،آئین،جمہوریت سےکھیلنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a reply