حج درخواستوں کی وصولی بند، آج ناموں کا اعلان ہوگا

0
78
حج درخواستوں کی وصولی بند، آج ناموں کا اعلان ہوگا #Baaghi

ریاض :حج درخواستوں کی وصولی بند، آج ناموں کا اعلان ہوگا،اطلاعات کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے حج درخواستوں کی وصولی بند کردی ہے جبکہ خوش قسمت عازمین کے ناموں کا اعلان آج بروز جمعہ کو ہوگا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حج درخواستوں کی وصولی کا پورٹل بند کردیا گیا تھا۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’آج جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے سے حج پیکیجز کی بکنگ شروع ہوجائے گی‘۔

’آج جمعہ کو خوش قسمت عازمین کے ناموں کا اعلان ہوگا جو دو پہر دو بجے سے پیکیجز کی بکنگ کراسکتے ہیں‘

واضح رہے کہ سعودی شہری سمیت ملک میں مقیم 150 ملکوں کے تارکین نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں جن میں سے 59 فیصد مرد اور 41 فیصد خواتین ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب کی جانب سے60ہزارافراد کو حج ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی

لیکن حج کےلیے 54ہزارافراد کو حج کے لیے منتخب کیاجائےگا،

Leave a reply