اسلام آباد: بچوں کی حفاظت کے متعلق پاکستان پینل کوڈ میں حالیہ شامل کی گئی دفعات:مجرموں کوکیا سزاملے گی تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں بچوں پرہونے والے مظالم کوروکنے کےلیے جو قانون سازی کی گئی اس میں بہت زیادہ سخت تجویز کی گئی
ذرائع کے مطابق بچوں کی حفاظت کے متعلق پاکستان پینل کوڈ میں حالیہ شامل کی گئی دفعات کچھ اس طرح ہیں اوران جرائم کے مرتکب افراد کوکیا سزا ملے گی اس کی تفصیل کچھ یوں ہے
498-D PPC
.پندرہ سال سے کم عمر لڑکا یا لڑکی بچہ شمار ہو گا ۔
498-E PPC
اگر والدین بچوں کی پرورش میں لاپرواہی کریں تو والدین کو تین ماہ قید اور پچاس ہزار تک جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے
498-F PPC
جو شخص بچوں کو مزدوری کرنے کی غرض سے لے جاتا ہے اسے ایک ماہ قید و جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے
498-G PPC
اگر کوئی شخص بچوں سے مزدوری کرواتا ہے،اسکو پانچ سال قید و جرمانہ کی سزا ہو گی تاہم جرمانہ کی رقم پانچ لاکھ سے کم نہیں ہو گی
498-H PPC
بچوں پر تشدد کرنا یا ظلم کرنے کی سزا ایک ماہ قید اور دس لاکھ جرمانہ ہے ۔ جرمانہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہو گا
498-I PPC
تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد کرنا جرم ہے جسکی سزا ایک سال قید اور کم از کم جرمانہ ایک لاکھ ہو گا ۔
498- J PPC
بچوں سے جنسی فعل کرنا سنگین جرم ہے جسکی سزا سزائے موت ہوگی اور ایک کروڑ تک جرمانہ ہو گا
498- K PPC
معصوم بچوں کی فحش فلمیں بنانا اور انکو سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پر لگانا سنگین جرم ہے جسکی سزا عمر قید اور ایک کروڑ تک جرمانہ ہو سکتی ہے