بھارتی صحافی کرن تھاپر نے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف کیا ہے-
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرقیادت پاکستان کی کامیاب سفارتکاری! بھارتی صحافی کرن تھاپر کا اعتراف کیا ہے،انہوں نے کہا کہ
بھارت لابنگ کرتا رہا، ششی تھرور ملاقاتیں کرتے رہے، ششی تھرور واشنگٹن اور برطانیہ میں ملاقاتیں کرتے رہے پارٹیاں کرنے میں مشغول رہے جبکہ پاکستان نے اپنا موقف پیش کر کے کامیاب سفارتکاری سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایااقوام متحدہ میں انسدادِ دہشتگردی کی کلیدی ذمہ داری پاکستان کو مل گئی،اگر ہماری سنی جاتی، تو پاکستان کو کسی اور کمیٹی میں رکھا جاتا-
واضح ہے کہ پاکستان کو 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) کا نائب صدر منتخب کیا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی یہ کمیٹی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی نگرانی اور رہنمائی کی ذمہ دار ہے۔
پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
پاکستان نے اقوام مثحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی 1988 کی پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہی بھی سنبھال لی ہے، جو طالبان کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے یہ کمیٹی طالبان سے منسلک افراد اور اداروں پر اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی پابندی جیسے اقدامات کا نفاذ کرتی ہے جو افغانستان میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان اس کے علاوہ دو غیر رسمی ورکنگ گروپس کی مشترکہ سربراہی بھی کرے گا، ایک دستاویزی اور طریقہ کار کے معاملات پر اور دوسری عام پابندیوں کے معاملات پر ہے۔
پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج