اقوام متحدہ اور OIC سمیت پوری عالمی برادری طالبان حکومت کوفی الفور تسلیم کرے:اہل پاکستان کا مطالبہ

پشاور :اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت پوری عالمی برادری طالبان حکومت کوفی الفور تسلیم کرے:اہل پاکستان کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق سیاسی ، مذہبی و سماجی جماعتوں کے قائدین، جید علماءکرام، وکلاءاور تاجر رہنماﺅںنے پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت پوری عالمی برادری طالبان حکومت کوفی الفور تسلیم کرے اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

 

https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ اتحادی ممالک پاکستان پر مختلف نوعیت کی پابندیاں لگانے اور معاشی ناکہ بندی کی سازشیں کر رہے ہیں۔ حکومت قومی سیاسی و مذہبی قیادت کو اعتماد میں لے اور دباﺅ کا شکار ہونے کی بجائے جرا ت مندانہ فیصلے کرے،جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اگلے مرحلہ میں داخل ہوئی ہے، زندگی کی آخری سانس تک ملکی دفاع اور استحکام کیلئے جدوجہد کریں گے۔ افغانستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورک بکھرنے پربوکھلاہٹ میں بلوچستان اور دیگر علاقوں میں پاکستانی فورسز پر حملے کیے جارہے ہیں۔

اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی وسیاسی قیادت نے مطالبہ کیاکہ ملکی سلامتی و استحکام کے لیے شہادتیں پیش کرنے والے پوری پاکستانی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،اہل پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے والی افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑے ہیں ۔پشاور سے چلنے والا پیغام پاکستان کا یہ کارواں بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک جائے گا۔پاکستان کی طرف سے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ڈوزیئر پیش کرنا لائق تحسین ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دوسرے ادارے بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے کر پابندیاں عائد کریںاور یو این کی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کروایا جائے۔دنیا کے نظریے اور جغرافیائی تبدیل ہو رہے ہیں۔کشمیریوں کو جلد آزادی مل کر رہے گی۔بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مظلوموں کی مدد کرنااور بھوکوں کو کھانا کھلانے والوں پر پابندیاں لگانا درست نہیں۔

 

https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

ایف سی چوک صدر روڈ پر ہونے والی کانفرنس سے اللہ اکبر تحریک پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد، خیبر پختونخواہ کے جید اور معروف عالم دین مولانا عبدالعزیز نورستانی،نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین محمد یعقوب شیخ، جمعیت علماءاسلام (س) کے مرکزی رہنما مولانا یوسف شاہ ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ عارف یوسف، سینئر نائب صدر مرکزی جمعیت اہل حدیث العالمی مولانا فضل الرحمن مدنی ، کشمیر یوتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی ،پیغام پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرﺅف ،نیشنل کمیشن آف پاکستان کے صوبائی اقلیتی مسیحی رہنما پرویز اقبال ، صدر جے یو پی (نورانی) خیبر پی کے پیر جمال الدین،ھدیة الھادی خیبر پختونخواہ کے صدر مفتی سید معرفت شاہ، شیخ فضل حبیب، مولانا مظہر حبیب، ، نصر جاوید، مفتی محمد قاسم،راہ حق پارٹی کے رہنما مولانا محمد ابراہیم، جمعیت اہل حدیث کے رہنما ادریس خلیل،جماعت اہلسنت کے صدر انعام اللہ حیدر، پیغام پاکستان کونسل کے رہنماملک شکیل، یاور آفتاب، عتیق الرحمن چوہان، مولانا عبدالوحید شاہ ، ابوہارون، شیخ عبید اللہ ودیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مقررین کے خطابات کے دوران شرکاءکی طرف سے دونوں ہاتھ اٹھا کر زبردست نعرے بازی کی گئی۔ کانفرنس کے دوران انتظامات کم پڑنے پر شرکاءکی بڑی تعداد نے سڑک کے دونوں اطراف کھڑے ہو کر خطابات سنے۔مقررین نے حریت چیئرمین سید علی گیلانی کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

 

 

کانفرنس سے خطاب کے دوران اللہ اکبر تحریک پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ ہم سلالہ چیک پوسٹ، اے پی ایس اور چارسدہ یونیورسٹی کے شہداکو سلام پیش کرنے آئے ہیں۔ نام نہاد دہشت گردی کیخلاف خیبر پختونخواہ کے لوگوںنے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ہم امارت اسلامیہ پاکستان کو عظیم فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دشمن قوتوں کو افغانستان میں عبرتناک شکست ہوئی ہے۔افغان قوم نے انسانی تاریخ میں سنہرا باب رقم کیا ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے لیے انصار کا کردار ادا کیا ہے، اللہ تعالیٰ اسے بھی فتح کی برکتوں سے نوازے، آج پورے ملک کی سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے،

 

https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

سیف اللہ خالد کا کہنا تھا کہ ہم ان کے توسط سے کہتے ہیں کہ تم نے دہشت گردی کا نام لیکر جھوٹا پرویگنڈا کیا تھا۔ آج عالمی برادری اپنی اس غلطی کو تسلیم کرے، افغانستان میں حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔ مشرقی تیمور اورجنوبی سوڈان کو فوری تسلیم کیا جاتا ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام ملک طالبان حکومت کو بھی فی الفور تسلیم کریں اوران کی کھل کر مدد کی جائے۔طالبان کی معاشی ناکہ بندی کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان نے اسی ہزار شہداءکی قربانیاں پیش کر کے ملک کو دہشت گردی کی جنگ سے نجات دلائی ، دشمن قوتوں کے خلا ف ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ رکھنے والی فوج کامیاب ہوئی ہے۔ ہم پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ ہم زندگی کی آخری سانس تک، ملک کے دفاع ، استحکام اور اس کی بقاکے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ افغان قوم جنگ جیت چکی ہے۔ دشمن قوتیں اس جنگ میں شکست کا بدلہ پاکستان سے لینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

 

 

اللہ اکبرتحریک کے صدر سیف اللہ خالد کا کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن وار میں بھی اسی جذبوں سے دشمن کو شکست سے دوچار کریں گے جیسے پہلے کیا۔ پاکستان کی معاشی ناکہ بندی کی سازشیں اور مہنگائی کا عفریت غالب کرنے کیلئے عالمی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ان سازشوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ یہ امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے۔ پیغام پاکستان کا قافلہ پشاور سے چلا ہے یہ بلوچستان، سندھ ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک جائے گا۔تم معاشی ناکہ بندی کرو گے ہم قو م میں شعور بیدار کریں گے اور پیٹوں پر پتھر باندھ لیں گے لیکن دشمن کی غلامی برداشت نہیں کریں گے۔

 

https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372
افغانوں نے پوری دنیا کے کمزوروں کو یہ سبق پڑھا دیا ہے کہ جب ایمان اور جذبے موجود ہوں تو کوئی انہیں شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کلمہ طیبہ کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اس کے لیے چومکھی لڑائی لڑنا پڑے گی، ہمیں اپنے نظام تعلیم، کلچر اورنظام معیشت کو مغرب کی غلامی سے نکالنا ہو گا۔ اس ملک میں امن ، استحکام لائیں گے اور اس کی تکمیل کریں گے۔ نظریہ پاکستان پر پوری قوم کو متحد کریں گے۔ پاکستان کا مطلب بھی لاالہ الااللہ ہے اور اس کا مستقبل بھی یہی کلمہ ہے۔

سیف اللہ خالد نے کہاکہ مسرت عالم بٹ، یٰسین ملک، سیدہ آسیہ اندرابی، میر واعظ عمر فاروق، شبیر شاہ اور دوسرے تمام گرفتار رہنماﺅں کو رہا کیا جائے۔ پاکستان خطہ کے بدلتے حالات سے فائدہ اٹھائے اور پوری دنیا میں سفارت خانوں کو متحرک کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو بھرپور اندازمیں اجاگر اور بھارت سرکار کے دہشت گردانہ کردار کو بے نقاب کیا جائے۔ سید علی گیلانی کشمیری و پاکستانی قوم کے محسن اور لازوال جذبوں کی عظیم داستان ہیں، ان کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور ملک ان کی جبری تدفین کا نوٹس لیں اور ان کی وصیت کے مطابق مزار شہداءقبرستان میں تدفین کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو مظلوموں کی مدد کرتے اور بھوکوں کو کھانا کھلاتے ہیں آج ان پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، اقوام متحدہ اور دوسرے ادارے اپنے قوانین پر نظر ثانی کریں اور ظلم پر مبنی یہ قوانین ختم کیے جائیں۔ پیغام پاکستان کانفرنس کے شرکاءمسرت عالم بھٹ کو حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین منتخب کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ تحریک آزادی کے لیے حریت کانفرنس کے پلیٹ فارم کو بھرپور انداز میں استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ا فغان مجاہدین نے جس فولادی جذبے اور عزم و استقامت کے ساتھ جارح قوتوں کا مقابلہ کیا اورانہیں خطہ سے بھاگنے پر مجبور کیا ہے اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے سر فخر سے بلند ہوئے ہیں اور یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ محض طاقت، قوت اور ٹیکنالوجی کے زور پر اسلام اور مسلمانوں کو زیر کرنا ممکن نہیں ہے۔ خیبر پختونخواہ کے نامور عالم اور امیر شوریٰ علماءاہل حدیث مولانا عبدالعزیز نورستانی نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں فتح کے دن دکھائے ہیں۔ افغانستان میں اتحادی ممالک بری طرح شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ملک کے تحفظ کیلئے پوری قوم متحدو بیدار ہے۔

 

https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ افغانستان میں شکست پر طالبان اور پاکستان کو پروپیگنڈا کے ذریعے بدنام کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ وطن عزیز کے تحفظ کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے۔ اس ملک نے ہمیں آزادی دی ہے، ہمیں دشمن کی سازشوں کو سمجھنا اور اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرنا ہے، یہی پیغام پاکستان ہے۔ ملک میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ میڈیا پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرے۔

جمعیت علماءاسلام (س) کے مرکزی ترجمان مولانا یوسف شاہ نے کہاکہ استحکام پاکستان کیلئے مولانا سمیع الحق کا مشن جاری رکھیں گے۔ کل بھی ملک کا دفاع کیا آئندہ بھی اس کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے، یہ بڑی قوت بن کر ابھرے گا، افغانستان میں ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوا ہے۔پیغام پاکستان کے نام پر اتنا بڑا اجتماع لائق تحسین ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ عارف یوسف نے کہاکہ پیغام پاکستان کانفرنس اس بات کا پیغام ہے کہ پاکستان امن و سلامتی کی سرزمین ہے۔ افواج پاکستان اور دفاعی اداروں کی قربانیوں کی بدولت ہم کامیاب ہیں۔ہم سب دفاع پاکستان کے لیے متحد ہیں۔سینئر نائب صدر مرکزی جمعیت اہل حدیث العالمی مولانا فضل الرحمن مدنی نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ طالبان افغانستان میں ان شاءاللہ مکمل امن قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ افغانستان کی فتح پاکستان کی فتح ہے۔

حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے پوتے اور کشمیر یوتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ کشمیری قوم آج بھی پاکستان کی طرف دیکھتی ہے اور یہاں بلند ہونے والے نعرے مظلوم کشمیریوں کیلئے امید کا باعث ہیں۔ کشمیری نو لاکھ فوج کی موجودگی میں سبز ہلالی پرچم لہراتے ہیں، سید علی گیلانی کے جسد خاکی کوبھی اسی سبزپرچم میں لپیٹا گیا۔ جبر کا خاتمہ قریب ہے، کشمیری جلد آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔

پیغام پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرﺅف نے کہا کہ یہ ملک لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا۔اس ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے ہاتھ ٹوٹ چکے ہیں۔ دہشت گردوں کرنے والوں کو یہاں شکست ہوئی ہے۔ پاکستانی قوم نے بہادری سے یہ جنگ جیتی ہے۔کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ملک کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں

 

https://twitter.com/Taahaa_/status/1439548369777594372

۔نیشنل کمیشن آف پاکستان کے صوبائی اقلیتی مسیحی رہنما پرویز اقبال نے سٹیج سے پاکستان کا مطلب کیالاالہ الااللہ کا نعرہ لگوایااور کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ دفاع پاکستان کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

صدر جے یو پی (نورانی) خیبر پی کے پیر جمال الدین نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ملک ہے، قوم اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔ پیغام پاکستان کونسل کے رہنماﺅں مفتی محمد قاسم، نصر جاوید،شیخ فضل حبیب، راہ حق پارٹی کے رہنما مولانا محمد ابراہیم، جمعیت اہل حدیث کے رہنما ادریس خلیل،مولانا مظہر حبیب، پیغام پاکستان کونسل مالاکنڈ کے رہنما ابوہارون ، شیخ عبید اللہ ، جماعت اہلسنت کے صدر انعام اللہ حیدر، یاور آفتاب، عتیق الرحمن چوہان، مولانا عبدالوحید شاہ و دیگر نے کہا کہ پاکستان کاپرامن چہرہ دکھانے کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کشمیر کو پاکستان بنا کر دم لیں گے۔ پاکستان کو کلمہ طیبہ کی سرزمین بنائیں گے۔

Comments are closed.