علی امین گنڈاپور کا بدلہ امیدواروں سے لے لیا گیا:4 پی ٹی آئی امیدواروں کو نااہل کرنے کی سفارش

0
28

مظفرآباد:علی امین گنڈاپور کا بدلہ امیدواروں سے لے لیا گیا:4 پی ٹی آئی امیدواروں کو نااہل کرنے کی سفارش ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود آزاد کشمیر جلسے میں شرکت پر پاکستان تحریک انصاف کے 4 امیدواروں کی نااہلی سفارش کردی۔

ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مظفر آباد منیر احمد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈاپور پر پابندی کے باوجود تحریک انصاف کے امیدواروں نے جلسے میں ان کے ہمراہ شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ 4 امیدواروں کو بذریعہ نمائندہ و سوشل میڈیا آگاہ کردیا تھا تاہم اس کے باوجود الیکشن کمیشن کے فیصلے کی حکم عدولی کی گئی۔

ڈی آر او نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کے 4 امیدواروں عتیق الرحمان، خواجہ فاروق، راجہ منصور اور چوہدری شہزاد کو نااہل کرنے کی سفارش کی۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور پر آزادکشمیر میں داخلے پر پابندی لگارکھی ہے تاہم پابندی کے باوجود وہ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں میں شرکت کررہے ہیں۔

Leave a reply