ری کاونٹنگ کروا لو،ہار گیا توسیاست چھوڑ دوں گا،فیصل واوڈا کا شہباز شریف کو چیلنج
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں عمران خان خان کا ایک ورکر ہونےکے ناطے شہباز شریف کو چیلنج دیتاہوں کہ وہ آئیں اور ری کاونٹنگ کریں اگرمیں ہارگیا تو وزارت اور ایم این اے شپ چھوڑدونگا
آج قرض لینے والے کل قرض دیں گے، فیصل واوڈا کی پیشنگوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ ماضی میں بڑےمنصوبے شروع کر کے ادھورےچھوڑ دیے گئے ،قرضے بڑھنے کی وجہ ماضی میں منصوبوں میں اربوں روپے ضائع کرنا ہے،جاتی امرا کی دیواروں اورسیکیورٹی پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک قوم کی قسمت بدلنے کا کون سا کام ہوا؟ اگر یہ سب اچھا کر کے گئے تھے پاکستان کیلیے تو پھر یہ کیوں مفروراورجیل میں ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہی ،اپوزیشن کی جانب سے ڈرامہ بازی این آر اونہیں دینے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، بجٹ پاس ہوجائے گا، حکومت کہیں نہیں جا رہی، اپوزیشن صرف احتساب سے بھاگنےکی وجہ سے یہ سب کررہی ہے۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مقابلے میں کراچی کے ایک حلقے سے الیکشن جیتے ہیں،تحریک انصاف کو حکومت ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انہیں وفاقی وزیر بنا دیا.