عوام کے ریلیف کیلئے بجلی کے ریٹ میں سوا4 روپےکمی کا اعلان کیا گیا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا چار روپے فی یونٹ کی کمی کردی۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا 4 روپے کی کمی کردی ہے، کمی اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…
سیکرٹری توانائی ڈویژن کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے مہینے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے بجلی کے ریٹ میں 4.15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
دوسری طرف وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی جا رہی، خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ صارفین بجلی کی قیمت وہی ادا کریں گے جو ستمبر میں تھی،بجلی کی قیمت ستمبرکےمقابلےمیں نہیں بڑھے گی،
میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان
خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ حکومت نےستمبر کے بجلی بلوں میں لگنےوالی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ادھر اس سلسلے میں سیکرٹری توانائی ڈویژن کہتے ہیں کہ حکومت کا بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ ،فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ ،اکتوبر کیلئے بجلی کے نرخ میں 4روپے 15پیسے کمی کی گئی