ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والا جج معطل،جج کا ایم پی اے کے شوہر کیخلاف مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع

0
42
islamabad high court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اور ایم پی اے کےشوہر کے درمیان جھگڑے کا معاملہ،ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کو معطل کردیا گیا،

ایڈیشنل سیشن جج کی معطلی کانوٹیفکیشن رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ نےجاری کیا،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو چارج فوری چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان تاحکم ثانی معطل رہیں گے،

قبل ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جہانگیر اعوان نے ایم پی اے عابدہ راجہ کے خاوند کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی، استدعاہےکہ واقعہ کامقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا کیلئے احکامات جاری کیے جائیں۔

سیشن جج نے بائیس اے کے تحت عدالت میں درخواست دائر کردی ،درخواست ایڈوکیٹ راجہ ظہور الحسن کے زریعے دائر کی گئی، درخواست میں ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی،وکیل راجہ ظہور الحسن کی جانب سے وکالت نامہ بھی جمع کروا دیا گیا،عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سیکریٹیریٹ کو نوٹس جاری کرتے ھوئے مورخہ 16 ستمبر کو طلب کرلیا۔

قبل ازیں زخمی ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد جہانگیر اعوان کی میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں ان پر تشدد کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولی کلینک انتظامیہ نے میڈیکولیگل رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی ہے، رپورٹ میں جہانگیر اعوان کے بائیں پیر کی چھوٹی انگلی میں فریکچر کی تصدیق کی گئی ہے

میڈیکولیگل رپورٹ کے مطابق جہانگیر اعوان کے بائیں پیر میں سوجن پائی گئی ہے جبکہ ان کی بائیں آنکھ کے اوپر خراش، ناک پر زخم اور چہرے پر خراشیں ہیں۔اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہانگیر اعوان کے اوپر والے ہونٹ پر خراشیں پائی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر پر تشدد کیا تھا, وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفتر خارجہ کے سامنے پیٹرول پمپ پر جوڈیشل آفیسر اور پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجا کے شوہر میں جھگڑا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل آفیسر اور ایم پی اے عابدہ راجا کے شوہر میں جھگڑا پارلیمنٹ ہاؤس سگنل پر ہوا، جوڈیشل آفیسر پیٹرول بھروانے کے لیے ریڈ زون میں دفترخارجہ کے سامنے پمپ پر پہنچے تو ایم پی اے کے شوہر نے جوڈیشل آفیسر پر حملہ کیا۔

اسلام آباد ریڈزون میں دفترخارجہ کے دفتر کے سامنے جوڈیشل آفیسر اور ایم پی اے عابدہ راجا کے شوہر کے درمیان جھگڑا

Leave a reply