میں ریما کی وجہ سے مشہور نہیں ہوں ڈاکٹر طارق شہاب

جھے اس بات کا ہمیشہ افسوس رہے گا کہ ہم عمر شریف کی جان نہیں بچا سکے
0
46
reema and tariq shahab

معروف اداکارہ ریما خان جنہوں نے ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی ہے،وہ اکثر ان کے ساتھ ہی پاکستان میں اہم تقریبات میں‌دکھائی دیتی ہیں، ریما سے شادی سے قبل ڈاکٹر طارق شہاب کو پاکستان میں کوئی نہیں جانتا تھا لیکن ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ میری وجہ شہرت ریما کا شوہر ہونا نہیں ہے بلکہ میری اپنی پہچان ہے، میں امریکہ میں ہارٹ کا ڈاکٹر ہوں ،پاکستان میں بھی آتا جاتا رہتا ہوں اور یہاں پر سر جری کرتا ہوں .ڈاکٹر طارق شہاب نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا ہمیشہ افسوس رہے گا کہ ہم عمر شریف کی جان نہیں بچا سکے.

”ہم نے امریکہ میں عمر شریف کے علاج معالجے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی تھیں” لیکن زندگی نے انہیں مہلت نہیں دی اور وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفر کے دوران ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔انہوں نے کہا ہ ریما خان ایک بہترین اداکارہ تو ہیں ہی لیکن ایک بہترین بیوی بھی ہیں انہوں نے میرے گھر کو جس طرح‌سنبھالا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے. ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا کہ ریما جیسی اہلیہ نصیب والوں کو ملتی ہے اور میں‌خوش نصیب ہوں کہ میری شادی ریما سے ہوئی.

رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

Leave a reply