ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال

0
22

لاہور:پنجاب میں سیاسی بحرانی آئینی بحران میں بدل چکا ہے اوراب ایک نیا نقشہ سامنے آگیا ہے ،مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کو آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت بھیج دیا گیا۔

پرویز الہی کو بھیجے گئے ریفرنس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دوست مزاری نے ایوان اقبال میں اجلاس کی صدرات کر کے حلف کی خلاف ورزی کی جبکہ دوست مزاری اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی گیلری میں غیر قانونی صدارت کر چکے ہیں، گیلری میں اجلاس کیا، پولیس بلائی اور تشدد کیا۔

ریفرنس کے مطابق دوست مزاری ایوان اقبال میں اجلاس بلا کر آرٹیکل 62 ون ڈی، 62 (1) (e) اور دیگر آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، آرٹیکل 63 اے اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی بھی خلاف ورزی دوست مزاری نے کی ہے، دوست مزاری نے پارٹی ہدایات کے برعکس اجلاس کی صدارت کی۔

پنجاب اسمبلی کی خود مختار حیثیت ختم، گورنر نے آرڈینینس جاری کر دیا

پرویز الہی کو بھیجے گئے ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن حلف کی پاسداری نہ کرنے پر دوست مزاری کو نااہل قرار دے، ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”506514″ /]

سردار دوست محمد مزاری ایک پاکستانی سیاست دان اور پنجاب صوبائی اسمبلی کے موجودہ ڈپٹی اسپیکر ہیں۔ اس سے قبل وہ 2008ء سے 2013ء تک قومی اسمبلی پاکستان کے رکن بھی رہے ہیں۔دوست محمد مزاری 15 اگست 1980ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کا آبائی علاقہ روجھان مزاری ، ضلع راجن پور ہے، ان کا تعلق مزاری بلوچ قبیلہ سے ہے

کُڑکُڑکدائیں تےآنڈےکدائیں:دوست مزاری چند دن پہلےحمزہ شہبازکوپیارےہوگئے

2002ء میں یونیورسٹی آف کراچی سے گریجویشن کی،ان کا تعلق جاگیر دار گھرانے سے ہے، 2008ء میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے 2008ء تا 2012ء پارلیمانی سیکرٹری برائے پانی و بجلی رہے، 2012ء تا 2013ء وزیر مملکت برائے مواصلات بنے رہے، 2018ء کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے،

وہدری پرویز الہیٰ کی دوست محمد مزاری سے ملاقات، کہا ن لیگ اللہ کی پکڑ میں ہے

Leave a reply