ریفرنس دائر کریں یا تحقیقات ختم کریں، عدالت نیب پر برہم

0
38

سندھ ہائیکورٹ نے نیب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، ڈی جی نیب کو طلب کر سکتے ہیں

بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ سندھ سمال انڈسٹریزمیں غیرقانونی بھرتیوں سےمتعلق نیب انکوائری کامعاملہ پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، ایم کیوایم کے رہنمارؤف صدیقی سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے. ملزمان کے خلاف ریفرنس دائرنہ کرنے پرعدالت نے نیب حکام پربرہمی کا اظہار کیا. عدالت نے کہا کہ 2 سال سے تحقیقات ہو رہی ہیں،لوگ عدالتوں کےچکر لگا رہے ہیں ،اگر یہی صورتحال رہی توڈی جی نیب کوطلب کر لیتےہیں، عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ 13اگست تک ریفرنس دائرکریں یاتحقیقات ختم کریں ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رؤف صدیقی اوردیگر کےخلاف غیرقانونی بھرتیوں کاالزام ہے،ریفرنس دائر کرنے کیلیے معاملہ ہیڈکوارٹرارسال کردیاہے،رؤف صدیقی پراپنےدوروزارت میں غیرقانی بھرتیوں کاالزام ہے.

Leave a reply